Roti

روٹی بھی بلیک میں فروخت ہونے لگی، کہاں جان کر جان نکل جائیگی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کوئٹہ (جے ٹی این آن لائن بلوچستان نیوز) روٹی بلیک میں فروخت

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں روٹی بھی بلیک میں فروخت ہونے لگے گی،

ریستوران مالکان نے روٹی کی قیمت 60 روپے کردی۔

=—= کوئٹہ میں گیس کی بندش کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیس کی بندش کے

باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، اشیاء خورو نوش کی آسمان کو

چھوتی قیمتوں نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ رکھی تھی اب روٹی کی بلیک میں

فروخت نے عوام کو رلا دیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں

میں گیس کی بندش سے گھر میں روٹی بنانا مشکل ہوگیا ہے، اس موقع کا فائدہ

اٹھاتے ہوئے ریستوران مالکان نے روٹی مہنگے داموں بلیک میں خرید و فروخت

شروع کر دی، ریستورانوں میں آدھی روٹی 30 جبکہ پوری روٹی 60 روپے کی

بیچ رہے ہیں-

=—= 12 روز سے نان بائی ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری

دوسری طرف کوئٹہ میں گزشتہ 12 روز سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کےلئے نان

بائی ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری ہے جبکہ ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں میں

کمی نہ کرنے کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

کررکھا ہے۔ نان بائی ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ حکومت آٹا سستا کرکے 300

گرام والی روٹی 20 روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دے کیونکہ 20 روپے

میں فروخت ہونے والی 200 گرام کی روٹی خشک اور پاپٹر جیسی ہو جاتی ہے

جس پر گاہک ناراض ہوتا ہے۔

=–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

روٹی بلیک میں فروخت

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply