رونالڈو گھر چھوڑنے پر مجبور، براوو، پولارڈ T20 ٹرافیاں جیتنے میں اول

رونالڈو گھر چھوڑنے پر مجبور، براوو، پولارڈ T20 ٹرافیاں جیتنے میں اول

Spread the love

مانچسٹر، جمیکا(جے ٹی این سپورٹس نیوز) رونالڈو براوو پولارڈ

مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو میدان میں شکست دینا

کسی کے بس کی بات نہیں لیکن اسی رونالڈو کو چند بھیڑوں نے ہرا دیا۔ کرسٹیانو

رونالڈو بھیڑوں کی آوازوں کی وجہ سے اتنا تنگ ہوئے کہ وہ اپنا 1 ارب 40

کروڑ سے زائد کا گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ رونالڈو برطانیہ کی

چیشائر کاونٹی میں 15 دن پہلے ہی منتقل ہوئے تھے، لیکن 7 کمروں کے عالی

شان گھر کے پیچھے موجود کھیتوں میں بھیڑوں کے ریوڑ کی موجودگی نے ان

کی راتوں کی نیند حرام کر دی۔

=–= کھیل و کھلاڑی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

بھیڑوں نے رونالڈو کو اتنا تنگ کیا کہ وہ نئے گھر کی تلاش کا بھی انتظار نہیں

کرنا چاہتے تھے اور چیشائر میں ہی 23 ایکڑ اراضی کے 69 کروڑ کے گھر

میں منتقل ہو گئے ہیں، جو سابق سٹار اینڈریو کول کی ملکیت ہے۔ اب اس گھر

میں رہتے ہوئے رونالڈو اپنے چار بچوں اور اہلیہ کے ہمراہ نئے گھر کی تلاش

شروع کریں گے۔ خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہی مانچسٹر یونائیٹڈ کلب نے

12.86 ملین پونڈز کے عوض فٹبال کے سپر ہیرو کرسٹیانو رونالڈو سے دو سال

کا معاہدہ سائن کیا ہے۔

=-،-= ڈیوائن براوو اور کیرون پولارڈ 15، 15 ٹرافیاں جیت چکے

دوسری جانب ویسٹ انڈیز آل راونڈر ڈیوائن براوو اور کیرون پولارڈ ٹی 20

میچز میں 15، 15 ٹرافیاں جیت کر پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ براوو اور پولارڈ

نے اب تک 500،500 ٹی 20 میچز میں شرکت کی ہے جو کہ اپنی جگہ ایک

ریکارڈ ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک 13 ٹرافیوں کے ساتھ

دوسرے اور بھارت کے روہت شرما 10 کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلوی

کھلاڑی ڈین کرسچن اور سری لنک کھلاڑی لسیتھ ملنگا 9 ٹرافیوں کیساتھ چوتھے

نمبر پر ہیں۔

رونالڈو براوو پولارڈ ، رونالڈو براوو پولارڈ ، رونالڈو براوو پولارڈ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply