رومانیا برہنہ خاتون کی

رومانیا،برہنہ خاتون کی ٹی وی میزبان کو قتل کرنے کی کوشش

Spread the love

رومانیا برہنہ خاتون کی

بخارسٹ(جے ٹی این آن لائن نیوز) رومانیا میں ذرائع ابلاغ میں ایک ویڈیو نشر کی گئی ہے جس میں

دکھایا گیا ہے کہ ایک حواس باختہ خاتون ایک ٹی وی چینل کے پروگرام کی میزبان قاتلانہ حملے کی

کوشش کر رہی ہے تاہم چینل کے دفتر میں موجود دوسرے افراد نے اس برہنہ عورت کو پکڑ کر

اسے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رومانیا کے ایک مقامی

چینل پر نشر ہونے والے پر ایسیسس ڈائریکٹ کی پیش کارہ کو گذشتہ جمعہ کی شام جب وہ پروگرام

پیش کررہی تھی اس وقت حقیقی دہشت اور خوف کا سامنا کرنا پڑ جب ایک برہنہ عورت بھاگتی ہوئی

اس کی طرف بڑھی۔ برہنہ عورت نے ٹی وی میزبانپر پتھر پھینکنے کی کوشش کی مگر وہاں پر

موجود دوسرے لوگوں نے خاتون کو پکڑ لیا۔ اس دوران پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے موقعے پر

پہنچ کر حملہ آور خاتون کو گرفتار کر لیا۔ٹی وی کا عملہ جب پولیس کو کال کر رہا تھا تو خاتون چیخ

چیخ کر کہہ رہی تھی کہ وہ ٹی وی میزبان کو قتل کرنا چاہتی ہے۔پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا ہے

کہ ٹی وی چینل کے اسٹوڈیو میں گھس کر میزبان کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والی عورت

اعصابی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔ اس پر الزام ہے کہ پانچ سال قبل اس نے ایک خاتون کو

میٹرو ٹرین پر دھکا دے دیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی تھی۔

رومانیا برہنہ خاتون کی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply