رولر کوسٹر پر محض 6 گھنٹے میں 64 بار چکر کھانے کا نیا ورلڈ ریکارڈ

رولر کوسٹر پر محض 6 گھنٹے میں 64 بار چکر کھانے کا نیا ورلڈ ریکارڈ

Spread the love

لندن (جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) رولر کوسٹر 64 چکر

یوں تو رولر کوسٹر پر ایک مرتبہ بیٹھنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا لیکن ایک

غیر معمولی اعصاب کے شخص نے چھ گھنٹے میں رولر کوسٹر پر 64 مرتبہ

بیٹھنے کا نیا ریکارڈ قائم کر کے دنیا کو دنگ کر دیا۔ سین ایونزنامی شخص نے

ایلٹن ٹاورز پر واقع مشہور اور خطرناک رولر کوسٹر پر بیٹھ کر لوگوں سے نہ

صرف داد وصول کی بلکہ نیا عالمی اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے

انہیں چکر آنے کی عام شکایت ہے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا چیلنج

مکمل کیا۔ سین ایونز کو مہم جوئی کا بڑا شوق ہے اور انہوں نے دنیا کے ایسے

رولر کوسٹر کا انتخاب کیا جہاں بیٹھے والوں پر عام ثقل کے مقابلے ساڑھے تین

گنا زائد کششِ ثقل کا سامنا ہوتا ہے۔ اس رولر کوسٹرکا نام نیمیسِس اوریہ واسٹریڈ

فورشائر برطانیہ کے مشہور تھیم پارک ایلٹن ٹاورز میں واقع ہے۔ یہ پارک اپنی

رائیڈز اور رولر کوسٹر کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے۔ اس سے قبل 2019ء

میں 29 سالہ شون سینبروک نے 32 میٹر بلند ایک رولر کوسٹر پر لگا تار 63

مرتبہ بیٹھ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے اب سین ایونز نے توڑا ہے۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ و عجیب خبریں =–= پڑھیں =–=

وی لاگر سین کہتے ہیں کہ وہ نیاریکارڈ بنانے کے لیے پرامید تھے کیونکہ کرونا

وباء کے بعد جب پارک کھلا تو لوگوں کی تعداد بہت کم تھی اور انہوں نے یکمشت

رولر کوسٹر کے تمام ٹکٹ بک کرالیے تھے۔ انہوں نے چھ گھنٹے میں 64 چکر

مکمل کئے اور جب گھر پہنچے تو انہیں ہوش نہیں رہا تھا کہ ان کیساتھ کیا ہوا ہے۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کے ایک کان میں دیرینہ طبی مسئلہ ہے جس کی

باعث انہیں شدید چکر آتے ہیں جس میں پورا منظر گھومتا ہے اور اسے’ ورٹیگو ‘

کہا جاتا ہے۔ نیمیسس رولر کوسٹر پر بیٹھنے والے کہتے ہیں اسے ایک مرتبہ بھی

جھیلنا محال ہوتا ہے کیونکہ جسم کے کئی حصوں پر ثقلی بوجھ پڑتا ہے اور

خطرناک اتار چڑھاؤ بھی خوفزدہ کرتے ہیں۔ لیکن غنودگی اور چکر کے باوجود

سین نے یہ چیلنج قبول کیا اور کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔

رولر کوسٹر 64 چکر

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply