oh my God jtnonline

روس میں کرونا کا شکار بچے کی پیدائش کا عجیب واقعہ، 16مزید متوقع

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ماسکو (جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) روس کرونا شکار بچہ

روس کے شمالی علاقے قفقاز میں اوسیتیا کے مقام پرکرونا وائرس میں مبتلا ایک

خاتون کے ہاں اسی مہلک وائرس کے شکار بچے کی پیدائش کا منفرد واقعہ پیش

آیا ہے۔ روسی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ روس میں اپنی نوعیت کا پہلا

اور پوری دنیا میں دوسرا منفرد واقعہ ہے۔

——————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : کرونا وباء سے ماں بنی مجرم ، بیوی نے کیا شوہر کو دربدر
——————————————————————————-

وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ حال ہی میں کرونا کا شکار ہونیوالی ایک

حاملہ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس نے بچے کو جنم دیا ہے۔ نوزائیدہ

بچہ بھی کرونا کا شکار ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ماں بیٹے کو گھر منتقل کر

دیا گیا ہے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

روس، امریکہ کے بعد کرونا کا شکار ہونیوالا دوسرا بڑا ملک

خیال رہے کہ رواں سال اپریل کے وسط میں پیرو میں کرونا کا شکار ایک نوزائیدہ بچے کی پیدائش کا واقعہ پیش آیا تھا۔ روس میں پیش آنے والا واقعہ نوزائیدہ بچے کے کرونا کا شکار ہونے کا دوسرا واقعہ ہے۔ شمالی اوسیتیا کے شہر بیسلان میں کرونا کا شکار ہونے والی 35 میں سے 17 خواتین حاملہ ہیں۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

واضح رہے کہ روس، امریکہ کے بعد کرونا کا شکار ہونے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ روس میں اب تک 2 لاکھ 81 ہزار 752 افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 2631 اموات ہو چکی ہیں۔

روس کرونا شکار بچہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply