کورونا ویکسین پہلی کھیپ

روس اور چین کی جانب سے ویکسین جنگ شروع کرنے کے دعوے افسوسناک ہیں:روسی وزیر خارجہ

Spread the love

روس چین ویکسین جنگ

ماسکو (جے ٹی این آن لائن نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مغربی ممالک

کا یہ دعوی کہ روس اور چین نے ہائبرڈ “ویکسین کی جنگ” شروع کررکھی ہے یا وہ ویکسین کو

جیو پولیٹیکل ہتھیارکے طور پر استعمال کررہے ہیں،افسوسناک ہے۔خبررساں ادارے سپوتنک کے

مطابق لاوروف نے ان خیالات کا اظہار قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مختار

طلیوبردی کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ یورپی یونین سمیت مغربی

ممالک میں ویکسینیشن سے متعلق مسائل کی عکاسی کرتا ہے۔ہم کبھی بھی غیر معقول طور پر تنقیدی

بیان نہیں دیتے نہ ہی ہم ان کی بدقسمتی پر خوش ہوتے ہیں بشمول جب ویکسینز کی بات کی جاتی

ہے۔لاوروف نے کہا کہ روسی صدر نے تعاون اور کوششوں کو تیز کرنے کی بات کی لیکن مغربی

سیاستدان اپنے رد عمل کا اندازہ لگاتے ہوئے صورتحال کو مختلف نظر سے دیکھتے ہیں۔لاوروف نے

کہا کہ روسی صدر نے تعاون اور کوششوں کو تیز کرنے کی بات کی لیکن مغربی سیاستدان اپنے رد

عمل کا اندازہ لگاتے ہوئے صورتحال کو مختلف نظر سے دیکھتے ہیں۔

روس چین ویکسین جنگ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply