Russian Flag

روس نے صہیونی ریاست کو شام کی خود مختاری پامال کرنے کا ذمہ دارقراردے دیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسرائیل کی جانب سے شام میں فضائی حملوں پر روس نے صہیونی ریاست کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تل ابیب کو شام کی خود مختاری پامال کرنے کا ذمہ دارقرار دیا ہے۔گزشتہ روز روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دمشق میں اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملے شام کی خود مختاری پرحملے کے مترادف ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کو شام میں اسرائیلی فوج کی بمباری پر گہری تشویش لاحق ہے اور یہ اقدام لبنان کی خود مختاری پامال کرنے کے مترادف ہے۔روسی وزیر دفاع نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ دمشق پر اسرائیلی فوج کے حملے شہری ہوابازی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے شام میں حملے اشتعال انگیزی اور سول طیاروں کو خطرے میں ڈالنے کی دانستہ کوشش ہے۔ ادھر لبنان نے بھی شام پر اسرائیلی حملوں کے دوران فضائی حدود استعمال کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ لبنان نے اسرائیل کے ہاتھوں فضائی حدود کی خلاف ورزی کامعاملہ سلامتی کونسل میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply