روس میں ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے پر گوگل کو 5لاکھ روبل جرمانہ

Spread the love

روسی حکام نے امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کو پانچ لاکھ روبل جرمانہ کر دیا۔ روس کے نشریاتی ادارے کے مطابق روس نے گوگل کو متعدد بلیک لسٹ ویب سائٹس کو سرچ انجن سے ہٹانے کی درخواست کر رکھی تھی۔ ناقدین کے مطابق روس اپنے ہاں متعدد ویب سائٹس کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے حکومت کے مخالفین کی آواز کو دبانا چاہتا ہے۔ گوگل کی طرف سے ماضی میں روسی دباؤ کے تحت یو ٹیوب سے متعدد ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کی جا چکی ہیں

Leave a Reply