corona Special jtnonline3

روس میں جانوروں کیلئے بھی دنیا کی پہلی کرونا ویکسین تیار کر لی گئی

Spread the love

ماسکو (جے ٹی این آن لائن کرونا سپیشل) روس جانور کرونا ویکسین

روس نے کہا ہے کہ اس نے جانوروں کے لیے دنیا کی پہلی کرونا ویکسین رجسٹر

کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے وائرس کے

شکل بدلنے کے عمل کو روکا جا سکے گا۔ زراعت کو دیکھنے والی ایجنسی

روسلخوزنادزور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار

اپریل میں شروع کی جا سکتی ہے۔

=–= کرونا وائرس سے متعلق خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

کارنیواک کوو کے نام سے تیار کی جانے والی ویکسین کے بارے میں بتایا گیا ہے

کہ کتوں، بلیوں، لومڑیوں اور دیگر جانوروں پر اس کے تجربات گذشتہ سال اکتوبر

میں کیے گئے تھے اور یہ ان پر موثر ثابت ہوئی ہے۔ ایجنسی کے نائب سربراہ

کونسٹنٹین ساوینکوو نے بتایا جتنے بھی جانوروں کو یہ ویکسین دی گئی سو فیصد

میں کرونا کے اینٹی باڈیز پیدا ہوئے۔ یہ دنیا کی سب سے پہلی اور واحد ویکسین

ہے جو جانوروں میں کرونا کے وائرس کو روکے گی۔ ایجنسی روسلخوزنادزور

نے ایک بیان میں کہا کہ اس ویکسین کی پیداوار سے جانوروں میں کرونا کے

وائرس کے شکل بدلنے کو روکا جا سکے گا۔ بیان میں ڈنمارک کی مثال دی گئی

جہاں گزشتہ برس 15 لاکھ آبی نیولوں کو اس وقت تلف کیا گیا جب ان میں سے

کچھ میں وائرس کی تبدیل شدہ شکل سامنے آئی۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

رپورٹ کے مطابق روسی سائنسدانوں نے کہا کہ کارنیواک ویکسین کے استعمال

سے جانور کرونا وائرس سے محفوظ رہیں گے۔ روسلخوزنادزور نے بتایا کہ

یونان، پولینڈ، آسٹریا، امریکہ، کینیڈا اور سنگاپور کی نجی کمپنیوں اور جانور

پالنے والے اداروں نے کرونا وائرس کی وباء سے بچنے کیلئے “کارنیواک کوو”

ویکسین خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

روس جانور کرونا ویکسین

Leave a Reply