Russian Flag 43

کورونا وباء، روس میں امیر طبقے کو بڑا جھٹکا، غریب عوام خوشی سے نہال

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ماسکو(جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) روس امیر طبقہ

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے نوول کورونا وائرس کی پھیلی عالمگیر وباء

کے باعث ملک کے امیر طبقے پر ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے۔

—————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : روس کا امریکہ کو منہ توڑ جواب، میزائل معاہدہ خاتمے کا اعلان
—————————————————————————–

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ زیادہ کمانے

والے شہریوں پر ٹیکس میں 2 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یکم

جنوری سے کمائی پر ٹیکس کی شرح 13 فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد ہو جائے

گی اور سالانہ 73000 ڈالر سے زائد کمائی والے افراد پر اس ٹیکس کا اطلاق

ہوگا۔

روس کے صدر نے ووٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرلیا

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بیس سال قبل روس کے صدر نے خود اس ٹیکس کا

نفاذ کیا تھا جسے اب تبدیل کیا گیا ہے۔ الیکشن سے قبل امیر طبقے پر ٹیکس لگا کر

روس کے صدر نے ووٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے، کیونکہ روس میں

غریب طبقے کی اکثریت امیروں کے خلاف ٹیکس میں اضافہ چاہتی ہے۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

خیال رہے کہ روس میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 8 ہزار 3 سو سے

تجاوز کر گئی ہے۔ روس میں نوول کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5

لاکھ 99 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ دوسری طرف دنیا بھر میں کورونا وائرس سے

اموات کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد

93 لاکھ 53 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ جبکہ عالمی ادارہ صحت نے یہ انتباہ بھی

جاری کیا ہے کہ عالمگیر وباء دنیا بھر میں ایک مرتبہ پھر تیز ہو رہی ہے-

روس امیر طبقہ

Leave a Reply