corona-virus

روسی انٹیلی جنس کے ہیکرز کرونا ویکسین کا ریسرچ مواد چوری کرنے کیلئے سرگرم

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن( جے ٹی این آن لائن کورونا سپیشل رپورٹ) روسی ہیکرز کرونا ویکسین

روس کی انٹیلی جنس سروسز کے ہیکرز مبینہ طور پر امریکہ، کینیڈا اور

برطانیہ میں کورونا وائرس کیلئے ویکسین کی تیاری پر ہونیوالی ریسرچ کا مواد

چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا لاک ڈاﺅن نے بنایا ناممکن کو ممکن، انتہائی بڑا مسلہ حل، سائنسدان حیران

ایک امریکی ٹی وی چینل نے یہ انکشاف اپنی نشر کردہ رپورٹ میں سرکاری

حکام کے حوالے سے کیا ہے۔ تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع

سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ حملے ” اے پی ٹی 29 “ نامی ایک

گروپ کے ذریعے ہو رہے ہیں جو ”مل ویئر“ نامی انٹرنیٹ وائرس کو اس مقصد

کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

روسی کوشش انتہائی ناقابل قبول، امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ کا موقف

اس دوران امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ کے انٹیلی جنس حکام کی طرف سے جاری ہونے ایک مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان تین ممالک کے تحقیقی اداروں کو نشانہ بنانے کی روسی کوشش ان کیلئے انتہائی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کچھ ممالک ریسرچ کو اپنے لالچی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں جبکہ امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ کا مقصد ایسی ویکسین تیار کرنا ہے جس سے عالمی صحت کو تحفظ حاصل ہو سکے جس کام پر سخت محنت کی جا رہی ہے-

روس نے پہلے کی طرح اس دفعہ پھر ہیکنگ الزام مسترد کر دیا
——————————————————————–

ٹی وی چینل نے اپنے نشریئے میں مزید بتایا ہے کہ روس نے پہلے کی طرح اس دفعہ پھر ہیکنگ کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ ٹی وی چینل نے روسی سرکاری ایجنسی تاس کے ذریعے روسی ترجمان پیسکوف کے بیان کا حوالہ دیا ہے کہ روس کا ایسے کسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

امریکہ ”اے پی ٹی29“ کو سرکاری و نجی اداروں کا ڈیٹا چرانے کا ذمہ دار قرار دے چکا
——————————————————————–

یاد رہے کہ امریکی انٹیلی جنس حکام ” اے پی ٹی29 “ کو حال ہی میں امریکہ کے سرکاری اور نجی اداروں سے ڈیٹا چرانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

روسی ہیکرز کرونا ویکسین

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply