روسی وزیر خارجہ چھتری

روسی وزیر خارجہ خود چھتری اٹھاسکتے ہیں تو شاہ محمود کیوں نہیں؟ سوشل میڈیا پر بحث

Spread the love

روسی وزیر خارجہ چھتری

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف2 روزہ دورے پر اسلام آباد

پہنچ گئے، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب اور ان کے وفد کا

پرتپاک استقبال کیا۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر پاکستانی وزیر خارجہ کی جانب سے روسی ہم منصب کے

استقبال کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے

کہ شاہ محمود قریشی سرگئی لاوروف کے استقبال کے لیے آئے تو اس وقت بارش ہورہی تھی جس

کے باعث ایک شخص نے چھتری اٹھارکھی تاکہ پاکستانی وزیر خارجہ بارش میں بھیگ نہ جائیں۔

دوسری جانب روسی وزیر خارجہ جہاز سے اترے تو انہوں نے بارش کے باعث خود ہی چھتری تھام

رکھی تھی۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ

روس جیسے بڑے ملک کا وزیر خارجہ جب خود چھتری اٹھاسکتا ہے تو پاکستانی وزیر خارجہ ایسا

کیوں نہیں کرسکتے۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے

کہ روس جیسے بڑے ملک کا وزیر خارجہ جب خود چھتری اٹھاسکتا ہے تو پاکستانی وزیر خارجہ

ایسا کیوں نہیں کرسکتے۔

روسی وزیر خارجہ چھتری

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply