روسی ملکہ حسن اولگا شلیا مینا غیرت کے نام پر دوست کے ہاتھوں قتل، سر کٹی نعش برآمد

روسی ملکہ حسن اولگا شلیا مینا غیرت کے نام پر دوست کے ہاتھوں قتل، سر کٹی نعش برآمد

Spread the love

ماسکو (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) روسی ملکہ حسن اولگا

پانچ روز سے لاپتہ روس کی سابقہ ملکہ حسن اولگا شلیامینا کی سر بریدہ لاش

برآمد، دوست نے غیرت کے نام پر گلہ کاٹ کر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا- میڈیا

کے مطابق 33 سالہ روسی حسینہ اولگا شلیا مینا کی اچانک گمشدگی پر اہلخانہ کی

رپورٹ پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا اور دوران تلاش روس کے قصبے

نوووڈ وینکس میں اولگا کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی، مزید تحقیقات شروع کیں تو

سراغ اولگا کے دوست 40 سالہ فیاچیسلاف تک جاپہنچا-

=–= ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

روسی ملکہ حسن اولگا شلیا مینا غیرت کے نام پر دوست کے ہاتھوں قتل، سر کٹی نعش برآمد
پولیس کی تفتیش کے دوران روسی حسینہ کے دوست نے قتل کا اعتراف کرتے

ہوئے بتایا کئی سالوں سے ہماری دوستی تھی تاہم روسی حسینہ کا ٹائٹل جیتنے

کے بعد سے اسے ڈر لگا رہتا تھا کہیں اولگا کسی دوسرے شخص کیساتھ شادی نہ

کرلے، اسی ڈر کی وجہ سے ایک دن اسے جنگل لے جا کر سر قلم کیا اور لاش

برف میں چھپا دی۔

=–= خواتین سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

روسی ملکہ حسن اولگا شلیا مینا غیرت کے نام پر دوست کے ہاتھوں قتل، سر کٹی نعش برآمد
تفصیلات کے مطابق دو بچوں کی ماں مقتولہ شلیا مینا کے قاتل کیساتھ کئی سال

سے گہرے مراسم تھے۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے گذشتہ کچھ عرصے سے شلیامینا اور

اس کے دوست کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے۔ اولگا نے پہلے دو شادیاں کیں

جوناکامی سے دوچار ہوئی تھیں۔ اس واقعے کے منظر عام پرآنے کے بعد روسی

عوام میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

روسی ملکہ حسن اولگا

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply