روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جوزف اسٹالن کے مدت حکمرانی کا ریکارڈ توڑنے کو تیار

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جوزف اسٹالن کے مدت حکمرانی کا ریکارڈ توڑنے کو تیار

Spread the love

ماسکو(جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک ایسے قانون پر دستخط کر دیئے ہیں جس

سے انہیں مزید دو بار صدر کا انتخاب لڑنے کی اجازت مل گئی۔ عالمی میڈیا

رپورٹس کے مطابق روس میں ہونے والی نئی قانون سازی کے تحت 22 برسوں

سے ملک پر حکمرانی کرنے والے صدر ولادی میر پیوٹن مزید دو بار صدارتی

الیکشن لڑنے کے اہل ہوں گے۔ اس قانون میں مزید دو بار صدارتی الیکشن میں

حصہ لینے کی اجازت سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے 2036ء تک صدر

کے عہدے پر براجمان رہنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ولادی میر پیوٹن کی موجودہ دور صدارت کی مدت 2024ء میں ختم ہو رہی ہے۔

1999ء سے تاحال ولا دی میر پیوٹن دو بار صدر اور دو بار وزیراعظم منتخب ہو

چکے ہیں، یعنی بیسویں صدی میں روس پر مکمل حکمرانی انہی کی رہی ہے،

جب کہ گزشتہ برس انہوں نے تاحیات صدر رہنے کے لیے ریفرنڈم بھی کرایا تھا۔

گزشتہ برس یکم جولائی کو ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں 73 فیصد سے زائد

کامیابی پر 67 سالہ صدر ولادی میر پیو ٹن کے 2036ء تک ملک کا صدر رہنے

کی عوامی اجازت حاصل ہو گئی تھی جو اب باقاعدہ ایک قانون بن گیا ہے۔

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

واضح رہے کہ سوویت یونین کے ڈکٹیٹر جوزف اسٹالن بھی 1927ء سے 1953ء

( 26 سال ) تک بلا شرکت غیرے حکمراں رہے اور لگتا ہے اب یہ ریکارڈ پیوٹن

توڑ دیں گے جن کا دور حکمرانی 22 سال پر محیط ہو چکا ہے اور 2036ء تک

اجازت مل گئی ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

Leave a Reply