Oh My God 120

برف پوش محاذ پر ٹینکوں کی گھن گرج میں روسی جوڑے کی منگنی

Spread the love

ماسکو(جتن آن لائن خصوصی رپورٹ) روسی جوڑے کی منگنی

روس کے ایک فوجی افسر نے اپنی محبوبہ کو شادی کا پیغام دینے کیلئے ایک ایسا طریقہ اختیار کیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ مزید پڑھیں

روسی فوجی افسر کا اپنی محبوبہ کو پھول دینا اور پروپوز کرنا

تفصیلات کے مطابق روسی فوجی افسر نے اپنی محبوبہ کو شادی کا پیغام دینے اور اس کیساتھ اظہار محبت کے اعلان کیلیے ایک برفانی علاقے کا انتخاب کیا جہاں وہ ٹینکوں کی گھن گرج میں جا پہنچا۔ اس نے ٹینکوں کو اس طرح کھڑا کیا کہ ان سب نے مل کر دل کی تصویر بنا لی۔ اس کے درمیان کھڑے ہو کر روسی فوجی نے اپنی محبوبہ کو پھول پیش کیے اور شادی کیلئے پروپوز کیا۔

روسی وزارت دفاع نے ویڈیو بنائی اور ٹی وی چینلز کو جاری کردی

روسی وزارت دفاع کی طرف سے ٹی وی چینلز کو جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی ۔72۔ بی 3 ماڈل کے 16 ٹینک ماسکو کے قریب الابینو فوجی اڈے پر جمع ہوئے۔ اس کے بعد جو کچھ دیکھا گیا وہ حیران کن تھا۔ اس موقعے پر ڈینس کازانٹریو نے اپنی محبوبہ الیکذنڈرا کوبیٹووا کو ٹینکوں کے بیچ پہنچایا اور اس کی آنکھوں میں پٹی باندھی گئی تھی۔ اسے ٹینکوں کے جھرمٹ کے بیچ لا کھڑا کیا گیا۔ اس کی آنکھوں سے پٹی ہٹائی گئی تو وہ ہکا بکا رہ گئی۔ یہ مناظر زفیزڈا ٹی وی چینل پر نشر کیے گئے۔

ڈینس کازانٹریو نے ٹینکوں کے بیچ الیکذنڈرا کو انگوٹھی پہنائی

الیکذنڈرا کو ٹینکوں کے بیچ لانے کے بعد اس کی آنکھوں سے پٹی ہٹائی گئی تو فوجی افسر نے اس کے سامنے جھک کر اس کا ہاتھ تھاما اور سرخ پھول پیش کیے۔ اس کے بعد روسی فوجی افسر دوسرے فوجیوں سے مخاطب ہوئے اور کہا کہ ہم ایک عرصے سے ایک ساتھ ہیں۔ ہم نے بہت سی مشکلات برداشت کی ہیں- ہم نے ایک بڑی مسافت طے کی ہے۔ ہمارے درمیان فاصلے مٹ گئے ہیں- میں آج اپنی محبوبہ کو شادی کیلئے پروپوز کر رہا ہوں۔ اس پر اس کی محبوبہ نے ہاں میں سر ہلایا۔ اس کے بعد منگنی کی انگوٹھی پہنی۔ فوجی چینل سے بات کرتے ہوئے اس نے کہا میں نہیں جانتی کہ اب تک کیا کچھ ہوا ہے، مگر میرے لیے یہ سب کچھ غیر متوقع ہے۔

کیسے پروپوز کیا: ویڈیو دیکھیں

ٹی وی چینل کے نامہ نگار کے مطابق آج تک ایسا نہیں ہوا کہ کسی فوجی افسر نے اپنی محبوبہ کو شادی کیلئے اس طرح پروپوز کیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں : اب آپ کو آف لائن ہوجانا چاہیے!

روسی جوڑے کی منگنی

Leave a Reply