روس،موڈ خراب ہونے پر نویں منزل سے شیرخوار سمیت ماں کی چھلانگ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ماسکو(جے ٹی این آن لائن) روس میں موڈ خراب ہونے پر 21 سالہ ماں نے اپنی

دوسالہ بیٹی کو اپارٹمنٹ کے 9ویں فلور سے نیچے پھینک کر خود بھی چھلانگ

لگا دی ،خوش قسمتی سے برفباری کے باعث دونوں موت کے منہ میں جانے سے

بال بال بچ گئیں ،اکیس سالہ روسی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا لیکن مذکورہ

خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، خاتون کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اگر

ان پر جرم ثابت ہوجاتا ہے تو 5 سالہ قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔خاتون کے اہل خانہ

کا کہنا ہے وہ صبح سے ہی پریشان تھی اور اس کا موڈ بہت خراب تھا۔ خاتون کی

نند کا کہنا ہے وہ بہت پریشان تھی، مجھ پر بلاوجہ چیخ رہی تھی، میں نے اس سے

کہا بچی کو لے کر قریبی کلینک روٹین چیک اپ کے لیے چلتے ہیں جس پر وہ

مجھ سے لڑنے لگی۔ میں کچھ دیر کے لیے کچن میں چلی گئی اور 2 سالہ بھتیجی

اور اپنی بھابی کو کمرے میں اکیلے چھوڑ دیا تاکہ ان کا غصہ ٹھنڈا ہوسکے۔

جب واپس آئی تو دونوں کمرے میں موجود نہیں تھے، میں نے کھڑکی کھول کر

دیکھا تو دونوں نیچے سڑک پر پڑے تھے میں نے فورا ایمبولینس کو کال کی۔عینی

شاہد بختیار کے مطابق بچی کا سر زمین پر جاکر لگا اور برفباری کی وجہ سے

جسم اندر دھنس گیا صرف ٹانگیں باہر نظرآ رہی تھیں . میں نے بچی کو برفباری

سے نکالا اور دوسری طرف بچی کی ماں درد کی وجہ سے چیخ رہی تھی، بچی

آئی سی یو جبکہ بچی کی ماں بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply