روزانہ 100 چھکے مارنے

روزانہ 100 چھکے مارنے کی پریکٹس کرتا ہوں :اعظم خان

Spread the love

روزانہ 100 چھکے مارنے

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جارح

مزاج بیٹسمین اعظم خان کا کہنا ہے کہ وہ دن میں 100 چھکے لگانے کی پریکٹس کرتے ہیں۔ 22 سالہ

اعظم خان کو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دوروں کے لئے پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اعظم خان نے بتایا کہ میری پریکٹس کافی الگ ہوتی ہے، تین دن پریکٹس کرتا ہوں کہ مجھے ہٹنگ

کرنی ہے اور تین دن گراؤنڈ شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، پریکٹس میں کم سے کم 100 چھکے

مارنے کی کوشش کرتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر پریکٹس میں 100 چھکے مارنے کی کوشش کروں

گا تو میچ میں 10 یا 20 چھکے مارنے کے قابل رہوں گا، کوشش ہوتی ہے کہ میچ میں زیادہ سے

زیادہ باؤنڈری لگاؤں، نیچے نمبر پر کھیلتا ہوں اس لیے سنچری بنانے کا موقع نہیں ملا۔اعظم خان نے

کہا کہ ایک سال قبل مجھ پر تنقید کی جاتی تھی لیکن اب میری بیٹنگ کی تعریف کی جارہی ہے، میری

بھی کوشش ہوتی ہے کہ مداحوں کی توقعات پر پورا اتروں۔اعظم خان نے کہا کہ ایک سال قبل مجھ پر

تنقید کی جاتی تھی لیکن اب میری بیٹنگ کی تعریف کی جارہی ہے، میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ

مداحوں کی توقعات پر پورا اتروں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں اگر اوپر کے نمبر پر بیٹنگ

کرنے کا موقع ملا تو کوشش ہوگی کہ سنچری سکور کروں۔ اعظم خان نے کہا کہ امید ہے کہ پی ایس

ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔ ورلڈ کپ

کھیلنے سے متعلق سوال پر اعظم خان نے کہا کہ پی ایس ایل اور سری لنکا پریمیئر لیگ میں

کارکردگی اچھی رہی، پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا،

امید ہے کہ اچھی کارکردگی ہوگی تو سلیکٹرز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے منتخب کرلیں گے۔

روزانہ 100 چھکے مارنے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply