رواں مالی سال بجٹ خسارہ بڑھے گا، ترقی کی شرح 2فیصد کم رہے گی، سٹیٹ بینک

Spread the love

نئی حکومت نے ترقیاتی اخراجات کم کیے،بارشوں کی کمی سے زرعی شعبے کی نمو بھی کم رہی، خام تیل کی قیمتوں نے سٹیٹ بینک نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں نے مہنگائی بڑھائی اور بیرونی شعبوں میں بہتری زائل کی، بارشیں کم ہونے کی وجہ سے زرعی شعبے کی نمو کم رہی، بڑے پیمانے کی صنعتوں کی نمو7سال میں پہلی مرتبہ کم ہوئی۔بیرونی فنانسنگ کے نئے ذرائع تلاش کیے گئے، معیشت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اصلاحات پروگرام میں تیزی ضروری ہوگئی ہے۔مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال میں معاشی نمو کا ہدف 6.2 فیصد مقرر کیا گیا تھا لیکن یہ 4سے 4.5فیصد رہے گی جبکہ بجٹ خسارے کا ہدف 4.9فیصد رکھا گیا تھا جو 5.5سے 6.5فیصد رہے گا۔رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں معاشی ماحول چیلنجنگ رہا، خام تیل کی عالمی قیمتیں سب سے بڑی مشکل رہیں، خام تیل کی قیمتوں نے مہنگائی بڑھائی اور بیرونی شعبوں میں بہتری زائل کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی تبدیلی کے سبب بیرونی ادائیگیوں کوغیر یقینی صورتحال کا سامنا رہا اور مالیاتی صورتحال اخراجات میں لچک نہ ہونے کے سبب دبا ئومیں رہی جب کہ نئی حکومت نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ترقیاتی اخراجات کم کیے۔رپورٹ کے مطابق بارشیں کم ہونے کی وجہ سے زرعی شعبے کی نمو کم رہی، بڑے پیمانے کی صنعتوں کی نمو7سال میں پہلی مرتبہ کم ہوئی۔ روپے کی قدر، شرح سود میں اضافہ اور ریگولیٹری ڈیوٹیزکے سبب صنعتی نمو کم ہوئی، نان فائلرز پر جائیداد اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی بھی صنعتی نمو میں کمی کی وجہ رہی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹیکس چھوٹ کو جزوی کم کیا۔

Leave a Reply