202

روانڈا ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 میں عالمی ریکارڈ

Spread the love

روانڈا(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

افریقی ملک روانڈا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے مالی ویمن ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں

محض چھ رنز پر آوٹ کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ قبل ازیں سب سے کم ترین

مالی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کا میچ سے قبل گروپ فوٹو
—————————————————————

سکور پر آوٹ ہونے والی ٹیم کا ریکارڈ چین کے پاس تھا جو متحدہ عرب امارت

کی ویمن ٹیم کے خلاف 203 رنز ہدف کے تعاقب میں 14 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی

تھی۔ متحدہ عرب امارات کا 189 رنز کا وکٹری مارجن ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی

تاریخ کا سب سے بڑا مارجن ہے۔ تاہم روانڈا نے محض چار گیندوں پر مالی کی

جانب سے دیا گیا ہدف عبور کرتے ہوئے گیندوں کے لحاظ سے سب سے بڑی فتح

عالمی ریکارڈ بنانے والی روانڈا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو
——————————————————————

اپنے نام کی۔ مالی کی اننگز میں محض ایک رن مریم سمیاکے نے سکور کیا جبکہ

باقی تمام کھلاڑی صفر پر آئوٹ ٹ ہوئے۔ باقی کے پانچ رنز مالی کی ٹیم کو

ایکسٹرا کی صورت میں حاصل ہوئے۔ روانڈا کی جانب سے 19 سالہ گیند باز

جویزانے نے بغیر کوئی رن دیئے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

Leave a Reply