رنویر سنگھ کی مداحوں کو زخمی کرنے پر معذرت

Spread the love

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے ہجوم پر چھلانگ لگا کر مداحوں کو زخمی کرنے پر معافی مانگ لی۔ گزشتہ روز رنویر سنگھ اپنی فلم گلی بوائے کی تشہیر کے دوران گانا گاتے ہوئے جذباتی ہو کر ہجوم پر اچا نک چھلانگ لگا بیٹھے جس سے کئی مداح زخمی ہو گئے تھے ۔ تاہم اس عمل پر رنویر سنگھ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر انہوں نے مذکورہ واقعے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں سے معافی مانگی۔ رنویر نے لکھا انہیں اپنی غلطی کا احساس ہے اس کے ساتھ ہی رنویرنے انہیں سپورٹ کرنے والے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply