رمیز راجہ کا گراس روٹ کرکٹ بحالی، 6 صوبائی کوچز کی چھٹی کا عندیہ

رمیز راجہ کا گراس روٹ کرکٹ بحالی، 6 صوبائی کوچز کی چھٹی کا عندیہ

Spread the love

لاہور، اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) رمیز راجہ گراس روٹ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) رمیز راجہ نے ماضی میں نظر انداز

کی گئی گراس روٹ لیول کی کرکٹ پر بھرپور توجہ دینے کے عزم کا اظہار کیا

ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹ ایسوسی ایشنز کے

فرسٹ بورڈز کے عہدیداران سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ملاقات

کی جس میں انہوں نے شرکاء کو گراس روٹ کرکٹ سے متعلق اپنے نظریے

سے آگاہ کیا۔

=-،-= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

رمیز راجہ نے سکول اور کلب کرکٹ کی سرگرمیوں کو جلد بحال کرنے اور

نوجوانوں کو اس سطح پر بہترین سہولیات اور ماحول فراہم کرنے کے لیے

انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ

پاکستان میں گزشتہ کئی سال سے گراس روٹ کرکٹ کو نظر انداز کیا جا رہا

ہے، لیکن میں اس پر بھرپور توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔ رمیز راجہ نے کہا کہ

ان کے دور میں کرکٹ کی نرسریوں کو خاص اہمیت دی جائے گی، صوبائی

سطح پر فرسٹ بورڈز کیساتھ ملکر پاکستان کی کرکٹ میں بہتری لانے کے

منتظر ہیں۔

=-،-= سنبھل کر بولیں، رمیز راجہ باسط علی کے ”ریمبو‘ ‘کہنے پر برہم

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے میٹنگ کے دوران ” ریمبو ”

کہنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی

صوبائی کوچز کے ساتھ ہونے والی ورچوئل میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آ

گئی ہے۔ باسط علی نے مٹینگ کے دوران 59 سالہ رمیز راجہ کو ریمبو کہہ کر

مخاطب کیا تو چیئرمین پی سی بی نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں

ڈانٹ پلا دی۔ ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے باسط علی کو سخت جواب دیتے

ہوئے کہا، کیا ہو گیا مسٹر باسط، میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوں، ذرا

سنبھل کر بات کریں۔ باسط علی پر رمیز راجہ کا غصہ دیکھ کر دیگر ٹیموں کے

کوچز نے بھی سنجیدگی اختیار کر لی اور موضوع سے متعلق ہی گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کی کوچنگ پر بھی چیئرمین پی سی بی نے برہمی کا

اظہار کیا اور کوچز کو پیغام دیا کہ وہ دوستیاں نہ نبھائیں بلکہ کوچنگ کا حق ادا

کریں۔

=-،-= 6 صوبائی ٹیموں کے کوچز کو فارغ کرنے کا عندیہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) رمیز راجا نے 6 صوبائی ٹیموں کے

کوچز کو اگلے سیزن میں فارغ کرنے کا اشارہ دیدیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین

پی سی بی نے کہا کہ اب روایتی اور پرانا طریقہ کار نہیں چلے گا، کھلاڑیوں

کے کھیلنے کے طریقے کو بدلنے کی شدید ضرورت ہے۔ کوچز کیساتھ اجلاس

میں رمیز راجا نے کوچز کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے

موقف اپنایا کہ چھ صوبائی ٹیموں کے کوچز کا اب قومی ٹیم کی سلیکشن میں بھی

کوئی کردار نہیں ہو گا۔ رمیز راجا نے کوچز کو آئندہ سیزن میں ذمے داری دینے

سے متعلق کوئی یقین دہانی کرانے سے بھی گریز کیا۔ واضح رہے کہ اس وقت

ڈومیسٹک کی چھ ٹیموں کے ساتھ باسط علی، فیصل اقبال، اعجاز احمد جونیئر،

عبدالرحمان، شاہد انور اور عبدالرزاق بطور کوچ تعینات ہیں۔

رمیز راجہ گراس روٹ ، رمیز راجہ گراس روٹ ، رمیز راجہ گراس روٹ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply