رمضان اچھا مہینہ مہم

فیس بک ،واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر رمضان المبارک ’’اچھا مہینہ ‘ مہم کا آغاز

Spread the love

رمضان اچھا مہینہ مہم

سان فرانسسکو(جے ٹی این آن لائن نیوز) دنیا بھر کی سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ

فیس بک نے ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے نئی مہم کا آغاز کردیا۔فیس بک کی جانب سے

جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی اچھا مہینہ کے نام سے مہم کا آ

غاز کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق اس مہم کا مقصد دنیا بھر میں ماہ رمضان المبارک کی اہمیت و افادیت

بیان کرنا اور صارفین کو اچھے کاموں کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ وہ سماجی فاصلے کو برقرار

رکھتے ہوئے اچھے کاموں کو فروغ دے سکیں۔کمپنی نے وضاحت کی کہ ماہ مقد س ( ر مضا ن

المبارک)کے حوالے سے واٹس ایپ پر نئے اسٹیکرز کا اجرا ء بھی کیا گیا جبکہ انسٹاگرام پر بھی

اچھا مہینہ کے نام سے مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے علاوہ فیس بک کی جانب سے ماہ رمضان

المبارک کے حوالے سے نئے اسٹیکرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جن کو میسنجر پر استعما ل کیا

جاسکتا ہے۔

رمضان اچھا مہینہ مہم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply