106

پاکستان کا فضا سے مار کرنیوالے جدید “رعد ٹو” کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن جنرل رپورٹر) رعد ٹو کروز میزائل

پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کرلیا، رعد 2 زمین اور سمندر میں 100 فیصد درست ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل کروز میزائل ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کازمین سے زمین پر مارکرنیوالے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق رعد ٹو چھ سو کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے، میزائل میں جدید ترین گائیڈنس اور نیوگیشن سسٹم نصب ہے، میزائل ہدف کو 100 فیصد نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گزشتہ روز تجربہ کے دوران میزائل رعد ٹو جنگی طیارے سے فائر کیا گیا جبکہ میزائل نے زمین پر ہدف کو نشانہ بنایا۔

ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج

آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹریٹجک پلانز ڈویژن فورس (ایس پی ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اور چیئرمین نیسکام ڈاکٹر ندیم ملک نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی نے کہا کہ کامیاب تجربے سے پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے- یہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت کے حوالے سے بڑا قدم ہے ۔ کامیاب تجربے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : دس بڑی فضائی طاقت والی افواج

رعد ٹو کروز میزائل

Leave a Reply