رضوان اور بابراعظم میں پھر رنز جنگ، پی ایس ایل 6 میں آج ہونگے 2 میچ

رضوان اور بابراعظم میں پھر رنز جنگ، پی ایس ایل 6 میں آج ہونگے 2 میچ

Spread the love

ابوظہبی(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) رضوان اور بابراعظم

پاکستان سپر لیگ سکس (پی ایس ایل 6) میں محمد رضوان اور بابر اعظم میں رنز

کی جنگ پھر چھڑ گئی، دونوں بالترتیب سکورر فہرست میں پہلے اور دوسرے

نمبر پر موجود ہیں۔ ملتوی ہونے سے قبل کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے ابتدائی

میچز میں بیٹنگ کے محاذ پر ملتان سلطانز کے محمد رضوان 297 رنز کیساتھ

سرفہرست جبکہ کراچی کنگز کے بابراعظم 258 رنز کیساتھ دوسرے نمبر پر

موجود ہیں اور تیسرے پوزیشن پر کراچی کنگز کے ہی شرجیل خان کا 200 رنز

کیساتھ قبضہ ہے۔ لاہور قلندرز کے فخرزمان 189 رنز کیساتھ چوتھا نمبر سنبھالے

ہوئے ہیں، پانچویں پوزیشن پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد 185 رنز

کیساتھ براجمان ہیں، چھٹا نمبر قلندرز کے محمد حفیظ 181 کا ہے، کراچی کنگز

کے محمد نبی 174 رنز کیساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہیں، آٹھویں نمبر پر ملتان

کے ونس 174، اسلام آباد کے الیکس ہیلز 139 نویں اور ملتان کے صہیب مقصود

135 دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

پاکستان سپر لیگ سکس کے ایونٹ میں بولرز میں پشاور زلمی کے ثاقب محمود

12 وکٹوں کیساتھ سرفہرست ہیں، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے اب تک

9 وکٹیں لی ہیں، تیسرے نمبر پر ملتان کے شاہنواز دھانی 9 وکٹ کیساتھ موجود

ہیں، پشاور کے وہاب ریاض کا 8 شکار کیساتھ چوتھا نمبر ہے، اسلام آباد کے

حسن علی کی 6 وکٹوں کیساتھ پانچویں پوزیشن، چھٹے سے دسویں نمبر پر

بالترتیب کراچی کے ارشد اقبال 6، کوئٹہ کے زاہد محمود 6، کوئٹہ کے ہی محمد

حسنین 6، کراچی کے وقاص مقصود 5 اور اسلام آباد کے فہیم اشرف 4 موجود

ہیں۔

=-.-= پہلا میچ کنگز اور سلطانز، دوسرا قلندرز اور زلمی میں کھیلا جائیگا

پی ایس ایل 6 کے دوبارہ میچز میں آج جمعرات کو 2 مقابلے شیڈول ہیں، دفاعی

چیمپئن کراچی کا ملتان سلطا نز سے جبکہ لاہور قلندرز کا پشاور زلمی سے جوڑ

پڑے گا۔ شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کرکٹ کی رونقیں دو بالا، چھکے چوکے اور

وکٹوں کی بہار آ گئی ہے، کرکٹ کے دیوانے خوشی سے سرشار ہیں۔ پاکستانی

وقت کے مطابق شام 6 بجے ٹیمیں میدان میں اتریں گی، سخت گرمی میں سخت

مقابلے کا امکان ہے۔ کنگز کو چیمپئن ہونے کا مان ہے تو بابراعظم اور شرجیل

خان بھی ٹیم کی جان ہیں۔ محمد عامر اور کپتان عماد وسیم بولنگ میں ٹف ٹائم

دینے کو تیار ہیں۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

دوسری جانب ملتان سلطانز کھلاڑی بھی فاتحانہ انٹری ڈالنے کیلئے پرجوش

دکھائی دیتے ہیں۔ محمد رضوان سلطانز کے کپتان، رائیلی روسو اور صہیب

مقصود سکواڈ کی شان ہیں۔ انجری کا شکار شاہد آفریدی کی کمی کے باوجود

کھلاڑیوں میں جیت کا جذبہ ہائی ہے۔ دن کا دوسرا میچ رات 11بجے شروع ہو گا،

لاہور قلندرز کا مسلسل دوسرے میچ میں امتحان ہے۔ زندہ دلان کے شہر کی ٹیم

میں پروفیسر اور فخر زمان پرفارمنس دکھائیں گے جبکہ شاہین آفریدی اور راشد

خان بولنگ میں کچھ کر دکھانے کو بے تاب ہیں۔ پشاور زلمی کی قیادت وہاب

ریاض سنبھالیں گے، کامران اکمل، شعیب ملک اور حیدر علی بیٹنگ کے ماہر ہیں

تو بولنگ میں ثاقب محمود اور محمد عرفان اِن ایکشن ہوں گے۔

رضوان اور بابراعظم

Leave a Reply