رحیم یار خان مال گاڑی حادثہ، ٹرینوں کی آمد رفت کا نظام درہم برہم ،ٹرینیں 22 گھنٹے تک لیٹ

Spread the love

کراچی(سٹاف رپورٹر ) رحیم یار خان میں ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے ٹرینوں

کی آمد رفت کا نظام درہم برہم ہوگیا، ٹرینیں 20گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہو

گئیں ، کراچی کینٹ سٹیشن پر ہزاروں مسافر رل گئے، بچوں، خواتین اور بزرگوں

نے رات عذاب میں گزاری۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں مال گاڑی کو

حادثے کے بعد کراچی میں بھی ٹرینوں کی آمدورفت بری طرح متاثر رہی۔ کینٹ

سٹیشن پر ہزاروں مسافر وں کی نیندیں حرام ہوگئیں، بچوں، خواتین، بزرگوں کی

ساری رات انتظار میں ہی کٹ گئی لیکن ٹرین نہ آئی۔کینٹ سٹیشن پر مسافروں کی

طویل لائن لگی رہی، کوئی زمین پر بیٹھ کر وقت گزارتا رہا تو کوئی ادھر ادھر

چکر لگا تا رہا۔ سٹیشن پر سہولیات کی کمی نے بھی مسافروں کی پریشانی میں

اضافہ کیا، انتظامیہ غائب رہی جبکہ مسافر بے سروسا مانی کی حالت میں پڑے

رہے۔ٹریک مرمت کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت جزوی طور پر بحال ہوئی، صبح

8 بجے راو لپنڈی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس 19گھنٹے تاخیر کے بعد کینٹ

اسٹیشن پہنچی، اب بھی کئی مسافر اپنی منزل کو روانہ نہ ہوسکے۔علامہ اقبال

ایکسپریس 22گھنٹے اور پاکستان ایکسپریس 19گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچ

گئی، سفر کے دوران مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔علامہ اقبال

ایکسپریس کو گزشتہ صبح 8 بجے کراچی کے کینٹ اسٹیشن پہنچنا تھا جس کے

بعد دوپہر 12بجے ہی کراچی سے روانہ ہونا تھا تاہم وہ 22 گھنٹے کی تاخیر کے

بعد کراچی پہنچی۔پاکستان ایکسپریس کینٹ اسٹیشن سے راولپنڈی کے لئے

17گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہوگئی۔راولپنڈی، لاہور، اور ملتان سے کراچی

پہنچنے والی ملت ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، عوام ایکسپریس، زکریا

ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کی آمد میں بھی تاخیررہی ۔ریلوے حکام کے مطابق

راولپنڈی اور لاہور سے ٹرینوں کی کوئٹہ پہنچنے میں 24گھنٹے تک تاخیر ہورہی

ہے جب کہ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرینیں اپنے وقت پر روانہ ہو گئی ۔

Leave a Reply