رحیم یارخان، شہید عنایت اللہ لاٹکی فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

Spread the love

رحیم یارخان(نمائندہ جے ٹی این آن لائن) وزیرستان کے علاقہ میں چاراورپانچ

اپریل کی درمیانی شب دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے

رحیم یارخان کی تحصیل خان پور کے سپوت پاک فوج کے سپاہی شہید عنایت اللہ

لاٹکی کو آبائی علاقے یونین کونسل لاٹکی میں مکمل فوجی اعزاز کےساتھ نماز

جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا- نماز جنازہ میں پاک فوج کے

افسران اورجوانوں کے علاوہ اہل علاقہ سماجی و سیاسی شخصیات نے بڑی

تعداد میں شرکت کی، شہید جوان کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور ان کے والد

کا چار سال پہلے انتقال ہوگیا تھا ان کی والدہ کا اس موقع پرکہنا تھا میرے پانچ

بیٹے ہیں جب میرے بیٹے کی شہادت ہوئی میں عمرہ کے لئے سعودی عرب گئی

ہوئی تھی اور اتوار کی صبح واپس آئی ہوں تو اپنے لخت جگر کا چہرہ دیکھا،

میرے دیگرچار بیٹے بھی مادر وطن پر قربان مجھے اپنے عنایت کی شہادت پر

فخر ہے-

Leave a Reply