رحمن ملک نے سورة اخلاص دوبارہ غلط پڑھ دی

Spread the love

رحمن ملک سورة اخلاص

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک

نے سینیٹ میں یہ کہہ کر سورہ اخلاص کی تلاوت کی کہ انہیں یہ سورة آتی ہے

اور انہوں نے پہلے بھی صحیح پڑھی تھی تاہم وہ دوبارہ غلطی کرگئے۔سینیٹ

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے تعلیمی اداروں میں

عربی زبان لازمی پڑھانے کیلئے بل ایوان میں پیش کیا۔ حکومت، جے یو آئی (ف)

اور جماعت اسلامی نے اس بل کی حمایت کی اورپی پی پی نے اعتراض کیا۔وزیر

مملکت علی محمد خان نے کہا کہ میں اس بل کی مکمل حمایت کرتاہوں، یہ بل بہت

اچھا ہے، عربی کو بطور زبان سمجھنا ہوگا، ہمیں ترجمہ کے ساتھ قرآن سکھانے

کو لازمی قرار دینا ہوگا، جب تک ترجمہ نہ آئے اس زبان کو سمجھ نہیں سکے گا۔

رضا ربانی نے کہا کہ ووٹ کی حد تک اس بل کی مخالفت نہیں کروں گا تاہم

پاکستان مختلف زبان بولنے والوں کا ملک ہے، اب ان زبانوں اور ثقافت کو ختم کیا

جارہا ہے، ریاست اب کوشش کررہی ہے کہ عرب کلچر کو مسلط کیا جائے، عرب

کلچر میرا کلچر نہیں بلکہ میرا کلچر انڈس کلچر ہے، اس بل کے زریعے ہماری

زبانوں کو عربی کو فوقیت دی جارہی ہے، آئین کے تحت قومی و علاقائی زبانوں

کی تردیس و ترویج لازمی قرار دیا گیا ہے، عربی زبان کا میرے مذہب کے ساتھ

اتنا تعلق ضرور ہے کہ اس زبان میں قرآن نازل ہوا، اس زبان کو نہ سیکھنے سے

ہم مذہب سے خارج نہیں ہوں گے، ہمیں اپنی زبان و شناخت کے ساتھ رہنے اور

اس کو فروغ دینے دیا جائے۔سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ دنیا کے 55 ممالک

میں عربی زبان پڑھائی جاتی ہے، اگر کوئی علاقائی زبان اس ایوان میں لائی جاتی

ہے تو ہماری کوئی مخالفت نہیں ہوتی، ہمیں اپنی آخرت کو سدھارنا ہے تو اس

زبان پر عبور حاصل کرنا ہوگا، اس زبان کو ایک مضمون کے طور پر پڑھانے

کے لیے کہہ رہا ہوں، اگر اس زبان کو نصاب میں شامل کریں تو ہمارے لیے دنیا

میں کسی مسئلے کا سامنا نہیں ہوگا، انگلش، رشین، چائنیز سیکھتے ہیں تو اسے

سیکھنے میں کیوں اتنی مشکل ہے؟۔سینیٹر مشتاق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا

کہ میں بل کی مکمل حمایت کرتاہوں، علاقائی زبانوں کے درمیان عربی کا کوئی

تنازع نہیں ، پنجابی عربی،پشتو،بلوچی،سندھی،اردو اور فارسی ایک ہی خاندان کی

زبانیں ہیں، مسلمان جہاں بھی ہوگا وہ اپنے نام،زبان اور آداب کے ذریعے عربی

ہوگا، لوکل کلچر کے ساتھ اس کے عادات و اطوار میں مسلمان میں عربی کلچر

ملی گا، اگر ہم بچوں کو عربی زبان سکھائینگے تو ملک میں امن کا فروغ ممکن

ہوگا۔جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفور حیدری نے عربی لازمی پڑھائی بل کی

حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عربی زبان پڑھانے کی اہمیت زیادہ ہے، اعتزاز احسن،

رحمان ملک اور غلام سرور کو چھوٹی سورتیں نہیں آئیں، اعتزاز احسن اور

رحمان ملک کو سورة اخلاص اور غلام سرور خان کو سورة الناس نہیں آئی،

پارلیمان میں اخراج لکھا ہوتا ہے جس کا مطلب نکالنا ہوتا ہے، میں نے اسپیکر

سے بحث کی یہاں مخرج یا خروج لکھا جائے۔سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے

سینیٹر رحمان ملک پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک کے پاس بہت سی

ڈگریاں ہونگی مگر سورةاخلاص نہیں پڑھ سکے۔ رحمان ملک نے انہیں ٹوکتے

ہوئے کہا کہ میں نے سورہ اخلاص صحیح پڑھی تھی،اور آج پھر سناؤں گا

مولاناعبدالغفور حیدری نے ان سے کہا کہ وہ تو ریکارڈ کا حصہ ہے کہ آپ نے

سورة غلط پڑھی، لاہور میں اعتزاز احسن نے بھی سورة غلط پڑھی تھی۔

عبدالغفور حیدری اور رحمان ملک کے مابین دلچسپ جملوں پر ایوان کشت

زعفران بن گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے ایوان میں سورہ

اخلاص کی تلاوت کی اور ایک بار پھر سورة اخلاص غلط پڑھ دی

رحمن ملک سورة اخلاص

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply