رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر تمام انعامی سکیمیں غیر قانونی، ایس ای سی پی

رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر تمام انعامی سکیمیں غیر قانونی، ایس ای سی پی

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن برنس نیوز) رجسٹریشن سرٹیفکیٹ انعامی سکیمیں

ایس ای سی پی نے ہاؤسنگ سکیموں جانب سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر تمام

انعامی سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن

آف پاکستان نے ہاؤسنگ سکیموں سمیت دیگر سکیموں کی جانب سے رجسٹریشن

سرٹیفکیٹ کی فروخت اور سرٹیفکیٹ پر منافع یا قرعہ اندازی کے ذریعے اعلان

کردہ تمام انعامی سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ غیر قانونی اورمشکوک

کاروباری سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں کی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ

پربھی موجود ہے۔عوام کو خبردار بھی کیا گیا ہے کہ اس قسم کی سکیمیں چلانے

والی کمپنیوں کے خلاف کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 301 کے تحت کارروائی کی جا

سکتی ہے، عوام سرمایہ کاری اور قرعہ اندازی کے ذریعے گارنٹی سے انعامات

اور منافع دینے والی جعلی اور غیر قانونی سکیموں میں اپنا قیمتی سرمایہ لگانے

سے پرہیز کریں۔ اعلامیہ کے مطابق ایس ای سی پی کے مشاہدہ میں آیا ہے ایک

کمپنی میسرز لا ویلا دی پیرس ہاؤسنگ سکیم لمٹیڈ جو کہ میسرز ماسٹر ٹائلز اینڈ

کریمک انڈسٹریز لمٹیڈ سے منسلک کمپنی ہے کی جانب سے پرنٹ اور الیکٹرانک

میڈیا پر کمپنی کی ہاوسنگ سکیم لا پیرس کی رجسٹریشن کے سرٹیفیکٹ خریدنے

کے لیے اشتہارات دیے گئے ہیں۔ واضح رہے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف

پاکستان اس ضمن میں پہلے بھی کئی بار عوام کو متنبہ کر چکا ہے کہ وہ ایسی

کسی بھی پیشکش کے جھانسے میں نہ آئیں جس کے بارے میں انہیں ابہام ہو بلکہ

ایسی کسی بھی سکیم، پیشکش یا آفر کے بارے میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج

کمیشن آف پاکستان کو آگاہ کیا جائے تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے-

رجسٹریشن سرٹیفکیٹ انعامی سکیمیں

=—–= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply