رب گواہ کوئی کرپشن کی نہ رشوت لی،عبد العلیم خان، سپیکر پرویز اسمبلی سے ملاقات

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے کہا ہے اپنے رب کو گواہ بنا کر کہتا ہوں ایک روپے کی کرپشن کی نہ رشوت لی ،عہدے کو کبھی بھی اپنی ذات کے فائدے کیلئے استعمال نہیں کیا ۔

پروڈکشن آڈرپر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے دوست گواہ ہیں میں نے کس طرح وزارت کے معا ملات چلائے ۔

میں قوم کے سامنے انکساری اوررب کی ذات جو شہ رگ کے بھی قریب ہے گواہ بنا کر کہتا ہوں میں نے ایک روپیہ بھی حرام کمایا نہ عہدے کو کبھی ذات کے فائدے کیلئے استعمال نہیں کیا

اپنا کاروبارایمانداری سے کیا ۔ مجھے انصاف کی امید ہے اور میں سرخرو ہوں گا۔ بعدازاں عبد العلیم خان کی اسمبلی آمد پر سینیٹرشہزاد وسیم، صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے ان کا استقبال کیا

عبد العلیم خان صوبائی وزراء کی نشستوں پر بیٹھے حالانکہ نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد وہ سینئر صوبائی وزیر کے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

قبل ازیں عبدالعلیم خان نے سپیکر چودھری پرویز الٰہی سے ان کے چیمبر میں جا کر ملاقات کی اوراجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈرزجاری کرنے پرشکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے موقع پر سپیکر چیمبر میں ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری ، صوبائی وزیر قانون بشارت علی راجہ، صوبائی وزراء عمار یاسر اور چودھری ظہیر الدین بھی موجود تھے۔

Leave a Reply