راہول گاندھی پیگاسس جاسوسی سکینڈل پر تحریک التوا پیش کرنگے

Spread the love

راہول گاندھی پیگاسس جاسوسی

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن نیوز) کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پیگاسس سپائی

ویئر کے ذریعے جاسوسی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے لوک سبھا میں تحریک التوا پیش کریںگے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حزب اختلاف کے متعدد دیگرارکین پارلیمنٹ نے بھی پیگاسس سکینڈل

کی تحقیقات کیلئے لوک سبھا میں تحریک التوا پیش کی ہے ۔ پیگاسس سکینڈل اور آسام میزورام

سرحدپر جھڑپوں میں6 پولیس اہلکاروںکی ہلاکت کے معاملے پرتحریک التوا کے نوٹسز جاری کردیئے

گئے ہیں۔ حزب اختلاف کے رہنماﺅںکا اجلاس ملکارجن کھڑگے کے راجیہ سبھا میں چیمبر میں ہوا

جس میں راہل گاندھی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ حزب اختلا ف کی جماعتیں

جاسوسی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے حکو مت پر دباﺅ بڑھائیں گی ۔ راہل گاندھی کی قیادت میں حزب

اختلاف کی جماعتوں نے ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دی ۔ ایوان بالا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر

آنند شرما نے کہا ہے کہ ایک بات واضح ہے کہ پارلیمنٹ میں ڈیڈ لاک کی ذمہ دار حکومت ہے جوکہ

بامعنی بات چیت اور بحث میں سنجیدہ نہیں ہے ۔ حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے بھارتی عوام کو جواب

دہ ہونے پر یقینی نہیں رکھتی ۔ ایوان میں حزب اختلاف کی بات نہیں سنی جارہی لہذا میڈیا کے

ذریعے ہم عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت

کوئی بات سننے کو تیار نہیں تاہم جمہوریت کے تحت پیگاسس سکینڈل اور آسام میزورام معاملے پر

بحث کرانے کیلئے اسے مجبور کرتے رہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر حکومت کوئی چیز چھپا نہیں

رہی تو اسے خود سے پارلیمنٹ میں بحث شروع کرانی چاہیے ۔

راہول گاندھی پیگاسس جاسوسی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply