راول ڈیم کا فضلہ ملا پانی لوگوں کو پینے کیلئے دیا جا رہا ہے ، جسٹس (ر) ثاقب نثار

Spread the love

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارنے کہا ہے کہ پاکستان پانی کی کمی سے متعلق خطرناک دہانے پر ہے ‘ ڈیم کی مہم چلانا اور آگاہی اصل مقصد تھا، ڈیم کیلئے جمع کئے گئے فنڈز کا سپریم کورٹ ضامن ہے، حکومت نے ڈیم کیلئے جو اقدامات کئے قوم کوآگاہ کرے‘ سندھ کیلئے3اور پنجاب کیلئے 2بڑے ڈیم کے آرڈر دیئے، راول ڈیم میں آبادیوں کا فضلہ جارہاہے، راول ڈیم کا پانی راولپنڈی کے لوگوں کو پینے کیلئے دیا جارہا ہے، ہمیں پانی کے مسئلے پر جدوجہد کرنا پڑے گی۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پانی حیات ہے اس کے بغیرزندگی کاتصورنہیں، پانی قدرت کاتحفہ ہے، جس سے زندگی جڑی ہے پانی کی کمی کوکراچی میں محسوس کیا، کوئٹہ میں سماعت کررہا تھا تو پانی کے ذخائرمیں کمی کاپتہ چلا، پاکستان پانی کی کمی سے متعلق خطرناک دہانے پر ہے۔ پانی کو محفوظ کرنے اور استعمال پر ہمیں کام کرناہے۔انہوں نے کہا کہ واسا پانی کیلئے کم پیسے لے رہا ہے، واسا منرل واٹر کی کمپنیوں سے ایک پیسہ نہیں لے رہا تھا، ایک حجت پوری کرنے کیلئے ایک پیسے کا چوتھائی قیمت لگائی، میں نے منرل واٹر اور بیوریجز پر ایک پیسہ قیمت لگائی، 8بلین گیلن پانی منرل واٹر کمپنیاں زمین سے نکالتی ہیں۔

Leave a Reply