0

راولپنڈی میں تحریک لبیک کا احتجاج ،درجنوں رہنما اور کارکن گرفتار

Spread the love

پولیس نے تحریک لبیک کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈان کرتے ہوئے درجنوں رہنما اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ بد ھ کو راولپنڈی میں آسیہ کی رہائی کیخلاف مظاہرین مری روڈ پر نکل آئے،مظاہرین نے اینٹیں اور بھاری پتھر پھینک کر شمس آباد میں سڑک بلاک کردی، پولیس نے مظاہرین کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 30افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ متعدد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ر ا و لپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال میں مختلف مذہبی جماعتوں کے 68کارکنوں کو حراست میں لے کر جیل اور تھانے منتقل کردیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے 24، اٹک سے 26، جہلم سے 14اور چکوال سے چارکارکنوں کوحراست میں لیا گیا۔ جھنگ میں بھی پولیس نے تحریک لبیک کے کارکنوں کیخلاف پکڑ دھکڑ کی اور رات سے اب تک 20کارکن گرفتار کرلئے۔

Leave a Reply