راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی پی ایس ایل 6 فائنل کے فاتح کی پیشگوئی

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی پی ایس ایل 6 فائنل کے فاتح کی پیشگوئی

Spread the love

راولپنڈی (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے یوٹیوب ویڈیو میں پشاور

زلمی کے پی ایس ایل چیمپئن بننے کی پیشگوئی کر دی۔ 45 سالہ شعیب اختر نے

اس یقین کا اظہار کیا کہ پشاور زلمی کی رنز سکورنگ کی صلاحیت نے انہیں پی

ایس ایل فائنل سے پہلے ہی ملتان سلطانز پر سبقت دلاتی ہے۔ شعیب اختر کا کہنا

تھا کہ میں پشاور زلمی کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ ملتان

سلطانز کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ میرے خیال میں وہ آسانی سے

ٹائٹل جیت سکتے ہیں کیونکہ اگر وہ پہلے بیٹنگ کرتے ہیں تو لگ بھگ 200 بنا

سکتے ہیں، وہ 250 بھی بنا سکتے ہیں۔ اگر وہ ہدف کا تعاقب کریں تب بھی کوئی

بھی ٹارگٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

شعیب اختر نے دعویٰ کیا سمارٹ مینجمنٹ نے ان کی طرف سے صحیح کھلاڑیوں

کا انتخاب کیا اور ان سے اچھی کارکردگی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ

اور سنجیدہ انتظامیہ ڈرافٹس کے دوران اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گا اور

اچھے انداز میں ان پر دباؤ ڈالے گا۔ فرنچائزز ایک کاروبار ہے اور آپ کو اس

طرح سے چلانا ہو گا۔ میرا اس طرح کہنے کی وجہ یہ ہے کیونکہ جب آپ کسی

کھلاڑی کو ادائیگی کرتے ہیں تو آپ کچھ چیزوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔ آپ اپنے

کھلاڑیوں سے ایک خاص قسم کی کرکٹ کا مطالبہ کرتے ہیں، ایک بار جب آپ

کے پاس جوناتھن ویلز جیسے کھلاڑی ہوں جس نے 50 رنز بنائے اور ایڈیلیڈ کے

لئے کھیلا تو اس نے بڑا نام نہ ہونے کے باوجود کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پشاور

زلمی نے ثابت کیا کہ وہ کوالیفائر اور ایلیمینٹرز میں جانے والی بہترین ٹیم تھی۔

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے

کوالیفائی کیا لیکن اس موقع سے فائدہ اٹھا نہیں سکا، اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ

شروع سے ہی اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے۔

=-،-= پی ایس ایل سکس کے چیمپئین کو ملے گا کیا ؟

پاکستان سپر لیگ 6 ایونٹ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 9 بجے شیخ

زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل 6 کی فاتح ٹیم کو ساڑھے 7

کروڑ روپے، رنرز اپ کو 3 کروڑ روپے بطور انعام دیا جائیگا۔ پلیئر آف دا

ٹورنامنٹ کو 30 لاکھ روپے، بہترین بیٹسمین، بہترین بولر، بہترین فیلڈر، بہترین

وکٹ کیپر کو فی کس 8 ، 8 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ

جیتنے والی ٹیم کو 32 لاکھ روپے بطور انعام دیا جائے گا-

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply