راولپنڈی ، آتشزدگی سے دلہن سمیت 5 خواتین جاں بحق ،شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا

Spread the love

راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون اے بلاک میں شادی والے گھر میں گیس کمپریسر پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی کے باعث دلہن سمیت 5 خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایران روڈ سیٹلائٹ ٹائون میں رہائش پذیر طارق کے گھر نصب گیس کمپریسر دھماکے سے پھٹ گیاجس سے اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی،جس کی لپیٹ میں آ کر 24 سالہ نینا، 15 سالہ حنا ، 20 سالہ حفصہ اور 25 سالہ مناہل بری طرح جھلس کر موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ 24 سالہ دلہن ثنا طارق کو فوری طور پر بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن فوری طبی امداد نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گئی۔ میونسپل کارپوریشن اور ریسکیو فائر سروس نے گھر کی بالائی منزل کی بیرونی کھڑکیاں توڑ کر ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جد وجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ آتشزدگی سے گھر میں موجود جہیز سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا جبکہ گھر کی دیواروں میں بھی دراڑیں پڑ گئیں۔دلہن ثناء کی17جنوری کو رخصتی ہونا تھی۔

Leave a Reply