رانا ثنا دہشتگردی مقدمہ

حکومت کا رانا ثنا کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان

Spread the love

رانا ثنا دہشتگردی مقدمہ

راولپنڈی (جے ٹی این آن لائن نیوز) حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اﷲ کیخلاف دہشت

گردی کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے یہ

اعلان کرتے ہوئے کہا کسی کو سرکاری افسروں کو دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیں گے، لیگی

رہنما نے شدت پسندوں والی زبان استعمال کی۔ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا حکومت نے

احسن طریقے سے فتنے پر قابو پایا، سکیورٹی اداروں نے فتنے کو ناکام بنایا، ٹی ایل پی پر پابندی

حکومت کا فیصلہ ہے، پاکستان کی ریاست ہرگز کمزور ریا ست نہیں، اسکی رٹ کو چیلنج نہیں کیا

جاسکتا، اب تحریک لبیک ختم ہوگئی ہے، مجبوری میں سوشل میڈیا پر عارضی طور پر پابندی لگائی

گئی۔ فواد چوہدری نے مزید کہا جاتی عمرہ میں کوئی گھر گرا نے کا پروگرام نہیں لیکن یہ نہیں ہوگا

سرکاری زمین پر قبضہ کریں تو حکومت کچھ نہ کرے ، حکومت کو پتا چلا جاتی عمرہ میں سرکاری

ز مین ایک بوڑھی عورت کے نام منتقل کی گئی جو بینامی تھی اس کے بعد نواز شریف کی والدہ کے

نام پر وہ زمین ٹرانسفر ہوئی، یہ بددیانتی اور کھلے قبضے کا معاملہ تھا جس پر محکمہ ریونیو نے ڈ

کلیئر کیا زمین غیر قانونی طور پر دی گئی ہے۔ جاتی عمرہ میں کوئی گھر گرانے کا پروگرام نہیں،

ایک عمل 6، 8 ماہ پہلے شروع ہوا، وزیراعظم کو رپورٹ آئی بہت سارے ممبران اسمبلی نے اپنے

علاقوں میں قبضے کیے ہوئے ہیں جس پر انہوں نے ا نکوائری کا حکم دیا۔ پنجاب حکومت نے

وزیراعظم کے حکم پر کارروائی کی اور لوگوں سے زمینیں چھڑائی گئیں، کھوکھر برادران نے

سرکاری زمین پر قبضہ کرکے پیلس بنایا تھا اس کے علا و ہ دانیال عزیز سمیت بڑے ممبران قومی

اسمبلی کے نام شامل ہیں، ہم نے ان سب سے زمینیں واگزار کرائیں، ہم قانونی طریقہ کار کے تحت کام

کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہا ٹی ا یل پی پر پابندی حکومت کا فیصلہ ہے اور اب ٹی ایل پی ختم ہو

چکی ہے جبکہ تحریک انصاف نے جب تحریک چلائی تو وہ پاناما، الیکشن کی شفافیت اور منی

لانڈرنگ پر تھی، ہم جمہوری حقوق پر احتجاج کررہے تھے۔جہانگیر ترین سے متعلق انہوں نے کہا

جہانگیر ترین کا معاملہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی میں سب سے پہلے بابر اعوان پر الزام لگا جس

پر انہوں نے استعفیٰ د یا اور ضمانت لے کر واپس آئے جبکہ علیم خان نے بھی ایسا کیا، اب جہانگیر

ترین نے الزام عدالت میں ثابت کرنا ہے، حکومت کو ان سے ذاتی مسئلہ نہیں اور نہ انہیں حکومت

سے مسئلہ ہے، امید ہے جہانگیر ترین اپنا مقدمہ عدالت میں لڑینگے۔

فواد چودھری مدعی خود بنیں، لیگی رہنما ء

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ فواد چودھری مقدمہ درج کرائیں اور مدعی خود

بنیں، ہم نے پہلے بھی جرات سے مقدمات کا سامنا کیا ۔ پا کستان مسلم لیگ نون کے رہنما راناثنااﷲ

نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا فواد چودھری کو چاہیے اپنے لیڈر کے بیانات

کا جائزہ لیں، ان کے لیڈر پولیس افسران کا نا م لے لیکر کہتے رہے انہیں پھانسی دیں گے، حکومت

کو خود یاد نہیں رہتا انہوں نے کب کیا کہا، اپوزیشن کیخلاف بے بنیاد مقدمات درج کرانا حکومت کا

مقصد ہے، فواد چودھری شروعا ت کریں، انہیں شواہد کیساتھ عدالتوں میں لیکر جائیں گے۔قبل ازیں

رانا ثناء اﷲ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ حکومت بوکھلا چکی، انکا احتساب کا منتر بری

طرح پِٹ چکا ، سلیکٹڈ ٹولے نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔ اپوزیشن کا رویہ ذمے دارانہ ہے،

ہمیں پیپلزپارٹی کا احترام ہے، پیپلزپارٹی کل کسی ایک موقف پر ہمارے ساتھ تھی آج اختلاف ہو گیا،

ہوسکتا ہے کل پھر پیپلزپارٹی سے ہمارا کسی بات پر اتفاق ہو۔لیگی رہنما نے مزید کہا جس ملک کا

وزیرخزانہ 6، 6 مہینے کیلئے لگایا جائے وہ ملک کیا ترقی کرے گا۔

رانا ثنا دہشتگردی مقدمہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply