118

رانا ثناء اللہ کی ضمانت کاتحریری فیصلہ جاری، آج رہا ہونگے

Spread the love

لاہور (نامہ نگار خصوصی)

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی منشیات کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ اور ان کی رہائی کی روبکار آج 26

دسمبر کو جاری ہو گی جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور ،لاہور رہائیکورٹ نے رہائی کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس چودھری مشتاق احمد نے منگل کے روز منشیات کیس میں ان کی ضمانت منظور کرتے

ہوئے انہیں 10،10لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا، منگل کو عدالتی وقت ختم ہونے کی بناء پر ان

کے وکلاء عدالتی فیصلے کی مصدقہ نقل حاصل نہیں کرسکے تھے۔ آج 26 دسمبر کو قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی

جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئے گی۔

Leave a Reply