آسٹریلین اوپن میں دو بڑے اپ سیٹ، رافیل نڈال، سرینا ولیمز کو شکست

آسٹریلین اوپن میں دو بڑے اپ سیٹ، رافیل نڈال، سرینا ولیمز کو شکست

Spread the love

سڈنی (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) رافیل نڈال سرینا ولیمز

آسٹریلین اوپن میں اوپر تلے دو بڑے اپ سیٹ ہو گئے، سابق عالمی نمبر ایک رافیل

نڈال کو یونان کے عالمی نمبر پانچ کے کھلاڑی سیٹسیپاس جبکہ ویمن سیمی مرحلہ

میں امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نومی اوساکا کے ہاتھوں نے شکست سے دو

چار ہو گئے-

=–= یہ بھی پڑھیں: نڈال ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید تین فتوحات دور

میلبرن کے بلیو ٹینس کورٹ پر بڑے مقابلے میں سیڈ ٹورافیل نڈال کا سِٹسیپاس سے

جوڑ پڑا۔ پہلے دونوں سیٹس میں رافیل نڈال نے فتح سمیٹی، یونانی حریف کیخلاف

خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ سِٹسیپاس نے کم بیک کرتے ہوئے ٹائی بریک پر تیسرا

سیٹ جیت لیا، نمبر پانچ سِٹسیپاس کا مورال ہائی، دوسرے یعنی چوتھے سیٹ میں

چھ چار کی فتح اپنے نام کی۔ انہوں نے فیصلہ کن سیٹ میں بھی یہی جوش دکھایا،

سات پانچ کی جیت سے نام کمایا۔ چار گھنٹے چار منٹ کا ٹف ٹائم، تھکاوٹ سے

نڈھال رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست ہوئی۔ ایک اور میچ میں روسی کھلاڑی اسلن

نے بلغارین حریف گریگور ڈیمٹروو کو ہرا کر باہر کر دیا، کرونا کے بعد ٹینس

شائقین کے سامنے تگڑے مقابلے مرکز نگاہ ہیں۔

=—= سرینا ولیمز دلبرداشتہ، دوران نیوز کانفرنس آبدیدہ
————————————————————————-

دوسری طرف آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل مرحلے میں امریکی ٹینس سٹار سرینا

ولیمز نومی اوساکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ہونیوالی نیوز کانفرنس کے دوران

آبدیدہ ہو گئیں اور پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں۔ سرینا ولیمز کے 24

ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کی خواہش کو نومی اوسکا نے شکست دے کر پورا نہ

ہونے دیا۔ ہارنے والی سرینا ولیمز کے لیے نیوز کانفرنس کے موقع پر جذباتی

ہونے کی وجہ سے راڈ لیور ایرینا میں موجود ہجوم کو بھاری دل سے الوادع کہنا

پڑا۔ نیوز کانفرنس کے دوران سرینا ولیمز کے آبدیدہ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا

پر زیر بحث ہے، سرینا ولیمز کے مداحوں کا کہنا ہے نیوز کانفرنس کے دوران ان

سے ایسے سوال نہیں پوچھنا چاہیے تھے جن سے وہ جذباتی ہو گئیں۔

= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،فالو کریں اپ ڈیٹ رہیں

رافیل نڈال سرینا ولیمز

Leave a Reply