رافیل طیاروں کی شمولیت سے پاکستان اور چین پر سبقت کی بھارتی شیخی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) رافیل طیارے، بھارتی شیخی

جنگی جنون میں مبتلا بھارت جس نے 26 فروری 2019 کو بالا کوٹ میں نام نہاد

سرجیکل اسٹرائیک کی اور پاکستان نے 24 گھنٹوں کے اندر ایسا کرار جواب دیا

کہ اس کا اثر آج بھی بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے ہر قول

فعل سے عیاں ہے ورنہ ہرگز بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ راکیش کمار سنگھ

کو پاکستان اور چین کو دھمکیاں دیتے ہوئے یہ نہ کہنا پڑتا کہ رافیل طیاروں کی

فضائی بیڑے میں شمولیت سے ہمیں پروسی ممالک پر سبقت حاصل ہوجائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کے نئے سربراہ راکیش کمار سنگھ نے

اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ قبل ازیں وہ فرانس سے 36 رافیل طیاروں کی 60 کروڑ

بھارتی روپوں میں خریداری کیلئے بھارتی ٹیم کا حصہ تھے۔

بھارتی فضائیہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نومتعین انڈین ائیر فورس کے سربراہ

راکیش کمار سنگھ نے پرانی گیدڑ بھبکیاں دیتے ہوئے کہا کہ رافیل طیاروں کو

انڈین ایئر فورس کا حصہ بن جانے کے بعد اسے ایس یو۔30 کے ساتھ استعمال کیا

جائے گا جس سے جنگی محاذ پر بھارتی فضائیہ کو پاکستان اور چین پر سبقت

حاصل ہوجائے گی۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے روایتی جارحیت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا

کہ رافیل طیاروں کی شمولیت سے انڈین ایئر فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں

بے پناہ اضافہ ہوجائے گا۔ اس موقع پر بھارتی ائیر چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم

کسی بھی آپریشن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

رافیل طیارے، بھارتی شیخی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply