راشد لطیف نے جنوبی افریقا میں بدترین کارکردگی پرعینک پہن کر تصویرشیئر کردی

Spread the love

راشد لطیف نے دورہ جنوبی افریقا میں بدترین کارکردگی پر بہت بڑی عینک پہن کر تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔۔یو اے ای کی سازگار کنڈیشنز میں نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز ہارنے والی پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ میں بھی دونوں میچز میں ناکام رہی، ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کو نظرانداز کرتے ہوئے تشکیل دی جانے والی ٹیم کی شکستوں پرسلیکٹرز بھی سخت تنقید کی زد میں ہیں، راشد لطیف بھی پیچھے نہ رہے لیکن انہوں نے اس کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک منفرد انداز اپنایا، سابق کپتان نے ایک بڑی سی عینک چہرے پر سجاکر ساتھ لکھا کہ سلیکٹرز کو اس طرح کے چشموں کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply