93

راس ٹیلر تینوں فارمیٹ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے کرکٹر

Spread the love

ولنگٹن (جے ٹی این آن لائن سپورٹس رپورٹر) راس ٹیلر پہلے کرکٹر

نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بیٹسمین راس ٹیلر کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں 100 میچز
کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

مزید پڑھیں :

راس ٹیلر نے یہ اعزاز انڈیا کیخلاف ٹیسٹ میں حاصل کیا

راس ٹیلر نے یہ اعزاز انڈیا کیخلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے موقع پر حاصل کیا۔ اس موقع پر راس ٹیلر میدان میں اپنے بچوں کے ہمراہ آئے۔ واضح رہے کہ راس ٹیلر دو فارمیٹ میں 40 سینچریوں کی مدد سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ سال نیوزی لینڈ کی میزبانی کا منتظر

یاد رہے پروٹیز کی معذرت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی امیدیں باندھ لیں ہیں اور پی سی بی آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کی میزبانی کا منتظر ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ ہم ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے سفر میں بتدریج آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔ ہم اگلے سال جنوری میں نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کیلیے پْرامید ہیں، مقابلے مختلف وینیوز پر شیڈول کیے جائیں گے۔ آئی سی سی ایونٹس پر اب کسی کا استحقاق نہیں رہا، کوئی بھی میزبانی چاہتا ہے تو اسے اپنے وسائل کو دیکھنا ہوگا، ہمارے پاس بھی آپشنز ہیں جن پر آگے چل کر غور کریں گے-

راس ٹیلر پہلے کرکٹر

Leave a Reply