راحت فتح علی کا حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کو سندھی میں خراج عقیدت

راحت فتح علی کا حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کو سندھی میں خراج عقیدت

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) راحت فتح علی

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان نے عظیم صوفی

بزرگ شاعر، الٰہیات دان اور فلسفی حضرت لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کے

سالانہ تین روزہ عرس جو کل 18 شعبان المعظم سے شروع ہو رہا ہے کے موقع

پر حضرت لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے

سندھی زبان میں دھمال ریلیز کردی ہے۔

=–= یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی کی آواز میں “جنون عشق” کا پہلا گیت ریلیز

” آیو سہون نگری میں منجھو لعل قلندر ” دھمال نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر

دھوم مچا دی ہے۔ استاد راحت فتح علی خان نے دھمال کی وڈیو میں سندھ کی

روایتی ٹوپی اور اجرک پہن کر سندھ کے باسیوں کے دل جیت لیے۔ اس دھمال کی

موسیقی خود استاد راحت فتح علی خان نے ترتیب دی ہے جبکہ صوفیانہ کلام

سلامت علی کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز

قلندر رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات 18، 19 اور 20

شعبان المعظم کو صوبہ سندھ کے شہر سہون شریف میں منعقد کی جاتی ہیں۔

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آپ کا زمانہ اولیاء کرام کا زمانہ مشہور ہے۔ معروف بزرگ شیخ بہاؤ الدین زکریا

ملتانی، شیخ فرید الدین گنج شکر، شمس تبریزی، مخدوم عبدالرشید حقانی، جلال

الدین رومی اور سید جلال الدین سرخ بخاری، مخدوم صدر الدین قتال، صدر الدین

عارف ( فرزند بہاؤ الدین زکریا )، شیخ بو علی قلندر پانی پتی ان کے قریباً ہم عصر

تھے۔ ہندوﺅں اور مسلمانوں میں مذہبی رواداری کی تبلیغ کی بنا پر حضرت لعل

شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ تمام مذاہب کے پیروکاروں میں یکساں محترم تصور

کیے جاتے ہیں-

Leave a Reply