راجیو گاندھی کی بیٹی پریانکا بھی بھائی کا ہاتھ بٹانے عملی سیاست میں آگئیں

Spread the love

بھارت کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی کو کانگریس میں جنرل سیکرٹری کا عہدہ دیدیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا گاندھی کو رواں برس ہونیوالے لوک سبھا کے انتخابات کے موقع پر سیاست میں لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پریانکا کو کانگریس کے مضبوط علاقے مشرقی اترپردیش کی جنرل سیکرٹری کا عہدہ دیدیا گیا ہے۔سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی کی پوتی اور راجیو گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی اپنی ذمہ داریاں آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے سے سنبھال لیں گی۔ اْن کی والدہ سونیا گاندھی نے ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوکر بیٹے راہول گاندھی کو کانگریس کی قیادت سونپ دی تھیں۔پریانکا گاندھی اس سے قبل بھی انتخابی سیاست میں معمولی کردار ادا کرتی رہی ہیں اور اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ جلسوں میں شرکت بھی کی ہے تاہم گزشتہ برس سیاست میں بھرپور کردار کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد پارٹی کی تنظیم سازی کے عمل اور قیادت میں پہلی بار شامل ہوئی ہیں۔واضح رہے بھارت کی پانچ ریا ستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں وزیراعظم نریندرا مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے مضبوط قلعوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجھستان سے ہار گئی تھی اور لوک سبھا میں بھی شکست سے دوچار کرنے کے لیے کانگریس نے بھرپور تنظیم سازی کی ہے۔

Leave a Reply