راجہ پرویز اشرف درخواست

راجہ پرویز اشرف سمیت 3 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد

Spread the love

راجہ پرویز اشرف درخواست

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری ریفرنس

میں اہم پیشرفت ہوئی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 3 ملزمان کی

بریت کی درخواست مسترد کردی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تینوں ملزمان کی درخواستوں

پر فیصلہ سنادیا، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق سیکرٹری سکندر حیات میکن، سابق

ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا جاوید نذیر کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔احتساب عدالت کا راجہ پرویز

اشرف سمیت تمام ملزمان کیخلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر

اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت چھ ملزمان نامزد ہیں، ملزمان پر خلاف قانون اور میرٹ سے ہٹ کر

توقیر صادق کو چئیرمین اوگرا تعینات کرنے کا الزام ہے۔

جمہوریت کی بقا میں میڈیا کی آزادی کو مرکزیت حاصل ہے،شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بقا

میں میڈیا کی آزادی کو مرکزیت حاصل ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان

میں انہوں نے کہا صحافیوں نے طویل اور کٹھن جدوجہد سے یہ آزادی حاصل کی ہے۔ اپوزیشن کی

تمام سیاسی جماعتیں صحافتی تنظیموں کے ساتھ کھڑی ہیں اور ہم سب مل کر یہ آزادی چھیننے کے

حکومتی منصوبے کو ناکام بنائیں گے۔

راجہ پرویز اشرف درخواست

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply