0

راجا ظفر الحق کی سعودی ولی عہدسے ملاقات،قیادت کا پیغام پہنچایا

Spread the love

رہنما مسلم لیگ ن راجا ظفر الحق نے ایوان صدر میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں لیگی قیادت کا پیغام پہنچایا۔نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغام میں انکی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔مسلم لیگ ن اور پاکستان کے عوام آپکی سرمایہ کاری کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنا دو روزہ دورہ مکمل کر کے پاکستان سے روانہ ہو چکے ہیں۔۔اس موقع پررہنما مسلم لیگ ن راجا ظفر الحق نے ایوان صدر میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور انکو نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے خاص پیغام پہنچایا۔نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے یہ پیغام پہنچایا گیا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔مسلم لیگ ن اور پاکستان کے عوام آپکی سرمایہ کاری کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس موقع پر سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ شریف خاندان سے ہمارے قریبی مراسم ہیں جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس موقع پر سعودی ولی عہد کی جانب سے شریف خاندان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا گیا۔

Leave a Reply