رابی پیرزادہ کا بابرکت فعل، امیر گیلانی کا ماورا کو کلام الہٰی کا تحفہ

رابی پیرزادہ کا بابرکت فعل، امیر گیلانی کا ماورا کو کلام الہٰی کا تحفہ

Spread the love

لاہور (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) رابی پیرزادہ امیر گیلانی

شوبز کی دنیا ترک کرنے والی رابی پیر زادہ نے قرآن پاک لکھنے کا کام بھی

شروع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ساتویں سپارے کی کتابت نصف تک ہو گئی

ہے، الحمد اللہ جو لوگ قرآن لکھتے اور دیکھتے اور دوسروں تک پہنچاتے ہیں، وہ

سب میرے ثواب میں شامل ہیں، آج کے دور کی سب سے بڑی ضرورت قرآن پاک

کو پڑھنا ہی نہیں بلکہ سمجھنا بھی ہے، قرآن پاک کو لکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ

صحابہ کرام نے کتنی محنت اور محبت سے قرآن پاک لکھا۔ رابی پیرزادہ کا کہنا

ہے کہ مجھے گلوکاری یا اداکاری کرکے اتنی خوشی نہیں ہوتی تھی جتنی قرآن

پاک کو لکھ کر ہورہی ہے۔

=-.-= امیر گیلانی نے سب سے خوبصورت تحفہ دیا ہے، ماورا

ابھرتے اداکار امیر گیلانی نے ماہ رمضان المبارک سے قبل ماورا کو خوبصورت

تحفہ دے دیا۔ ماورا حسین نے اپنے مصدقہ شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوبصورت

تحفے کی ویڈیو شیئر کی جو امیر گیلانی نے انہیں خصوصی طور پر ماہ رمضان

کی آمد پر دیا ہے۔ امیر گیلانی نے اپنی ساتھی اداکارہ کو تحفے میں قرآن پاک دیا۔

ماورا حسین نے یہ خوبصورت تحفہ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن

میں لکھا کہ سب سے خوبصورت تحفہ جو آپ کبھی بھی کسی کو دے سکتے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ یہ تحفہ لینے کے بعد ماہ رمضان المبارک محسوس ہونے لگا

ہے۔ ماورا کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے امیر گیلانی نے لکھا کہ یہ خوبصورت

کتاب ہر طرح سے ہماری رہنمائی کرتی ہے۔

رابی پیرزادہ امیر گیلانی

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )
=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply