19-909 JTNONLINE 144

سب فراڈ، صرف اولاد اپنی، رابعہ کا نیا انداز

Spread the love

پڑھیں گزشتہ سے پیوستہ : رابعہ بہک گئی، حجاب، سکاٹش انتہا پسندوں کا حملہ
اوہ مسٹر سنو !

909 انتظارکر رہا تھا، ابھی تک رابعہ کا فون نہیں آیا تھا، رات کے گیارہ بج چکے تھے، 909 نے فون اٹھایا، اور رابعہ کا نمبر ڈائل کر دیا- اس نے تیسری بیل پر فون اٹھا یا اور بولی، ہائے ! 909 کو تسلی ہو گئی کہ ابھی تک سب ٹھیک ہے- وہ فوراًبولا ’’مجھے بس تمھاری خیریت ہی مطلوب تھی اسلئے فون کرنے کا کہا تھا مجھے کوئی لمبی چوڑی گپ شپ یا اظہار محبت نہیں کرنا تھا- اپنا خیال رکھنا ، بائے‘‘ یہ کہہ کر اس نے رابطہ توڑ دیا۔ تھوڑی دیر بعد رابعہ کا فون آ گیا، 909 نے بھی اسی کے انداز میں صرف ہائے کہا، رابعہ بھی ایکدم چھوٹ پڑی-

یہ زبردستی ہے

’’ اوہ مسٹر سنو ! میں کوئی تمھاری طرح فارغ نہیں- مجھے اپنی فیملی کو بھی دیکھنا ہے، یہ زبردستی ہے، مجھے یہ پسند نہیں ، تمھیں مجھ پر اعتماد ہونا چاہئے تھا کہ میں فون ضرور کروں گی ۔‘‘یہ کہہ کر وہ خاموش ہو گئی۔ رابعہ کا نیا انداز

مرد ہوں اسلئے تمھارا مجھ پر سوار ہو جانا قدرتی عمل

برابر کی چوٹ کا جواب دیتے ہوئے 909 نے کہا کہ ’’یہ روز روز نہیں ہونا، ہم مزید ایک یا دو دن ہی ساتھ ہیں، پھرتم کہاں میں کہاں، صرف رابطہ رہے گا، اس لئے تھوڑا بے چین ہو گیا تھا کہ نجانے تم کیا سوچ رہی ہو، مجھے کیا سمجھ رہی ہو، یہ سب مجھے ابھی ہضم نہیں ہو رہا، شاید اسلئے کہ میں بھی تمھاری طرح پردیسی نہیں- یہاں کا رہنے والا ہوں- مجھے یہی رہنا ہے اور یہی پیار کرنا ہے، مرد ہوں اسلئے تمھارا مجھ پر سوار ہو جانا قدرتی عمل ہے، تم شاید مجھے اتنی اہمیت نہ دیتی ہو، میرا حق بنتا ہے، تم ناراض ہو رہی تو یہ تمھارا مسئلہ ہے میرا نہیں‘‘

سکاٹ لینڈ کا سب سے زیادہ متنازع نائٹ کلب میں ڈیٹ، سکاٹش لباس

رابعہ ایک مرتبہ پھر909 کا بھاشن سن کر شانت ہو گئی، اس نے میٹھے لہجے میں کہا کہ اب جتنی بکواس کرنی ہے کر لو میرے پاس تمھارے نیٹ ورک کے لئے بے شمار منٹس موجود ہیں۔ 909 اس کی بات سن کر ہنس دیا، وہ بھی ہنس پڑی پھر دونوں ایک دوسرے سے 15 منٹ ادھر ادھر کی باتیں کرتے رہے۔ رابعہ اچانک بولی ’’ تم بتائو، مجھے کل کیا ڈریس پہننا چاہئے ؟‘‘ 909 نے اسے بتایا کہ وہ دونوں سکاٹ لینڈ کے سب سے زیادہ متنازع کلب میں جا رہے ہیں، جہاں اس کے مالک نے اپنا سکاٹش جھنڈا لہرا دیا تھا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا تھا-

بہتر یہی ہے کہ تم سکاٹش لباس کو ترجیح دو، اس میں اگر گلا یا شولڈر مختصر بھی ملے تو پہن لینا- مجھے نہیں دیکھنا۔‘‘ رابعہ فوراً بولی ’’اپنی بکواس بند رکھو‘‘۔909 نے اسے وقت پر تیار ہونے کی تنبیہ کی ، رابعہ نے گڈ نائٹ کہہ کر فون بند کر دیا۔

رابعہ کا نیا انداز اور بھول پن

Romance 909 2

اگلی رات دونوں گاڑی پر نائٹ کلب جا رہے تھے، رابعہ نے گاڑی میں بیٹھے ٹھنڈی آہ بھری، اور بولی ’’ زندگی کے ابتدائی 20 سال میں نے بھرپور طریقے سے گزارے، جھوٹ بول بول کر میں کئی مرتبہ پب بھی گئی، سگریٹ نوشی بھی کی، پھر سب کچھ چھوڑ دیا کیونکہ یہ سب کچھ ایک نہ ایک دن سب کو چھوڑنا ہی پڑتا ہے لیکن شاید میں نے جلدی چھوڑ دیا- اور پھر سب کچھ چھوٹ گیا-

صرف اولاد اپنی

وہ جن کو اپنا سمجھا تھا سب فراڈ تھا، ماں ، باپ، بہن، بھائی اس سوسائٹی میں کوئی بھی اپنا نہیں ہاں صرف اولاد اپنی ہوتی ہے جو میرے پاس نہیں- میں لائبریری میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو دیکھتی ہوں تو اپنی اولاد کے تصور میں کھو جاتی ہوں یہ ہر لڑکی کیساتھ ہوتا ہے، شادی سے پہلے بھی، شادی کے بعد بھی۔‘‘ یہ کہہ کر وہ خاموش ہو گئی۔’’ 909 نے پہلی مرتبہ اس کے اندر سے سچ کو نکلتے دیکھا،

909 کی حیرانگی اور برجستہ سوال

وہ رابعہ کے بارے میں جان کرحیران رہ گیا تھا۔ اس نے رابعہ سے پوچھا کہ اس کے ہاں اولاد کیوں نہیں ہوئی۔ اس نے بتایا کہ شادی کا مطلب ہی نہیں سمجھ پائی تھی، اگر اس کا مطلب سیکس ہے تو یہ مجھ سے نہیں ہوتا، میرا ذہن اس جانب راغب نہیں ہوتا، اگر پیار ہے تو پھر اس کو شوہر میں ڈھونڈنا بہت مشکل ہے، ایک جوائنٹ فیملی میں تو یہ بہت مشکل کام ہے کہ شوہر میں پیار دکھائی دے، ہاں کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے لیکن وہ پیار نہیں، ایک جذباتی کیفیت ہوتی ہے-

سب کچھ نارمل مگر اولاد نہیں ہوئی

بس ایک رات کے لئے، میں اپنے شوہر کے لمس میں مطمئن نہیں تھی، اس لئے سب کچھ نارمل ہونے کے باوجود بھی اولاد نہیں ہوئی، اس میں قدرت کا عمل دخل نہیں بلکہ میرا اپنا قصور تھا۔ ‘‘یہ کہہ کر وہ خاموش ہو گئی۔ وہ دونوں نائٹ کلب پہنچ چکے تھے- رابعہ کا نیا انداز

نائٹ کلب اور رابعہ کا والہانہ ڈانس

909 1 picture

دونوں نے نمکو ، بادام سے منہ کا ذائقہ تبدیل کیا اور پھر پی گئے۔ کلب میں آہستہ آہستہ باتیں ہو رہی تھیں، ہلکا پھلکا میوزک تھا جسے اور دو گھنٹوں میں تیز ہو جانا تھا اور پھر ایک ادھم مچ جانا تھا، اس سے قبل ہی دونوں نے ایک دوسرے کے گلے میں بانہیں ڈال کرنا چلنا شروع کر دیا، رابعہ نے سچ مچ میں بہت کمال لباس پہنا تھا، ڈبوں والی منی سکرٹ اور اوپر شارٹ، جس کا گلہ بھی مختصر تھا، اور اس کا حسن واقعی چھلک رہا تھا، 909 نے اسے دبوچ کر اپنے اور قریب کر لیا، وہ ذرا بھی نہ کسمسائی اور ڈانس کرتی رہی، پھر دونوں ٹیبل پر واپس جا بیٹھے-

طوفانی گروپ اور دو، تین فاحشائیں

اب انہیں بھوک ستا رہی تھی ، دونوں نے گرل فش اور چپس کھائے اور پھر 909 نے اپنی بیڑی نکال کر سلگا لی، رابعہ کو ذرا بھی حیرانی نہ ہوئی، وہ اس کے دھوئیں سے محظوظ ہو رہی تھی، 909 نے بیڑی رابعہ کو پکڑا ئی تو اس نے انتہائی نرم انداز میں پینا شروع کر دی، دھواں اس کے اندر اتر رہا تھا، اس کی کیفیت میں مزید سرور آتا جا رہا تھا۔ پھر کلب میں اعلان ہوا، میوزک بینڈ تبدیل ہو گیا، طوفانی گروپ آ چکا تھا اور اس کے ساتھ دو، تین فاحشائیں بھی۔۔۔

طلاق کے بعد پہلی بار

909 3 picture

میوزک بجا اور پھر لائٹس بھی آف ہو گئیں صرف لیزر لائٹس آن تھیں جس سے قریب بیٹھا بھی اچانک دکھائی دیتا تھا اور پھر چھپ جاتا تھا، ان دونوں نے بھی ماحول کو خوب انجوائے کر نا شروع کردیا، اچانک رابعہ بولی۔’’بس، اس سے زیادہ نہیں‘‘ وہ اگرچہ نشے میں تھی لیکن اسے احساس تھا کی ضرورت سے زیادہ کب کیا ہونیوالا ہے؟ 909 نے سنی ان سنی کر دی، شاید رابعہ سے بھی نہ رہا گیا، 909 نے حد پار نہیں کی تھی، اسے کل کو اس کا سامنا بھی کرنا تھا لیکن کسر بھی کچھ نہ چھوڑی تھی، رابعہ نے بھی اپنی طلاق کے بعد جوانی کے چھپے ارمان نکال لئے-

رابعہ کے خرا ٹے

دونوں تھکے ہارے واپس گاڑی میں آ بیٹھے، رابعہ پچھلی سیٹ پر لیٹ گئی اور خود پر جیکٹ اوڑھ کر سو گئی،وہ خراٹے مار رہی تھی،909 نے گاڑی سٹارٹ کی اور اسے ہاسٹل کے پاس جا کر اٹھایا،وہ یکدم اٹھ گئی،909 نے اسے تھوڑا انرجی ڈرنک پینے کا مشورہ دیتے ہوئے کین اس کے ہاتھ میں تھما دیا-

’’Red Bull‘‘ اور مساج

اس نے ’’Red Bull‘‘ کا پورا ڈبہ خالی کر دیا،تو اسے ہوش آیا، 909 نے اسے کھینچ کر اگلی سیٹ پر بٹھایا اور پھر اس کے پائوں کا ہلکا ہلکا مساج شروع کر دیا، اسی طرح اس نے رابعہ کی گردن اور سر کا بھی مساج کیا، پھر اس سے پوچھا کہ وہ بہن بھائیوں کو کیا بتا کر آئی ہے ؟اس نے بتایا کہ وہ دونوں گھوڑے بیچ کر سوئے ہوئے ہیں،

سگریٹ کی آفر

میں ڈھول بھی بجائو گئی تو نہیں ا ٹھیں گے،909 نے جانے سے قبل اسے ایک سگریٹ پینے کی آفر کی، اور کہا کہ’’ دو ہی لئے تھے کسی گورے سے ، پیسے دے کر‘‘اسے پھینک دو یا پھر پی لیتے ہیں ، کیا خیال ہے؟‘‘۔ رابعہ نے یہ سن کر بیڑی پکڑ لی اور 909 نے لائٹر جلایا، پھر دونوں بند گاڑی میں سگریٹ پیتے رہے، رابعہ ایک مرتبہ پھر ٹن ہو گئی اور آنکھیں بند کر کے سر پیچھے کو لے گئی، 909 نے اس کے ہاتھ پکڑ کر ان کا مساج شروع کر دیا،وہ پرسکون ہوتی گئی-

طویل بوسہ اور گڈ نائٹ

پھر ایک دم اٹھ بیٹھی اور کہا کہ اب اسے جانا ہو گا،یہ کہہ کر 909 نے گاڑی کا دروازہ کھولا اور باہر نکل آیا، رابعہ بھی باہر آگئی، شدید قسم کی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی، 909 نے اسے سہارا دیتے ہوئے ہاسٹل کے اندر لے آیا، اس نے الیکٹرک لاک پر کارڈ رکھا تو دروازہ ان لاک ہو گیا، اندر جانے سے قبل 909 نے کھینچ کر رابعہ کو اپنی طرف دکھیلا اور پھر دونوں نے ایک دوسرے کا طویل بوسہ لیا، اس دوران دروازہ دوبارہ لاک ہو چکا تھا، رابعہ پیچھے ہٹی اور دروازہ کو ان لاک کیا اور گڈ نائٹ کہتے ہوئے چلی گئی۔ (جاری)

Agent 909 Dr,I.S introduction

رابعہ کا نیا انداز

Leave a Reply