رابرٹ ملر رپورٹ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کیلئے تباہ کن ہوگی ، ایلن ڈوشووز
ہاورڈ یونیورسٹی کے سینئر لاءپروفیسر ایلن ڈوشووز نے واشنگٹن کے اخبار میں اپنے تجزیاتی مضمون میں لکھا ہے اس میں کو ئی شبہ نہیں رہا کہ امریکی محکمہ انصاف کے مقرر کردہ خصوصی تفتیش کار رابرٹ ملر کی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت اورڈونلڈ ٹرمپ کو صدر بنانے میں معاونت سے متعلق متوقع رپورٹ میں سخت الزامات موجود ہوں گے، اسلئے ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو خراب ترین حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ وہ لکھتے ہیں یہ رپورٹ صرف سیاسی اعتبار سے تباہ کن نہیں ہو گی بلکہ قانونی اعتبار سے بھی ان کےلئے بہت نقصان دہ ہو گی۔