رائیونڈ زمین کا انتقال

عدالت نے پنجاب حکومت کو شریف خاندان کی رائیونڈ زمین کا انتقال منسوخ کرنے سے روک دیا

Spread the love

رائیونڈ زمین کا انتقال

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) سول عدالت نے پنجاب حکومت کو شریف خاندان کی رائیونڈ زمین

کے انتقال کی منسوخی سے متعلق کارروائی تاحکم ثانی روکتے ہوئے 27 اپریل کو تمام فریقین کو

متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے ، میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کی فیملی نے پنجاب

حکومت کی کارروائی پرسول عدالت میں حکم امتناع کے لئے یہ درخواست دائر کی ہے جس میں

شریف خاندان نے رہائش کی 127 کنال زمین کے انتقال کی منسوخی کو روکنے کی استدعا کی ہے

،درخواست گزارکے وکیل حامد افتخار نے موقف اختیارکیا ہے کہ حکومت پنجاب غیرقانونی

طورپرجاتی عمرہ کی 1500 سے زائد کنال زمین کی ملکیت تبدیل کررہی ہے،یادرہے کہ حکومت

پنجاب نے شریف خاندان کی رہائش کی 127 کنال زمین کا انتقال منسوخ کردیا تھا، منسوخ کی گئی

127 کنال اراضی موضع مانک رائیونڈ میں شریف خاندان کے گھر کا مرکزی حصہ ہے، پنجاب

ریونیو ڈپارٹمنٹ نے اس زمین کا انتقال واپس حکومت پنجاب کے نام کردیا تھا۔دوسری طرف احتساب

عدالت کے ڈیوٹی جج اسد علی نے میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی

لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا

،عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کرلی ہے جبکہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مئی تک توسیع کردی ،منی

لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت شروع ہوئی تودوران سماعت جیل حکام نے میاں شہباز شریف کو عدالت

میں پیش نہیں کیا ،عدالت کو بتایا گیاکہ پولیس اہلکاروں کی شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے

لئے ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں جس کی وجہ سے میاں شہباز شریف کو پیش نہیں کیا گیا جبکہ حمزہ شہباز

کے وکیل نے عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ حمزہ

شہباز کو کمر کی شدید تکلیف ہے جس کے باعث وہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے،عدالت سے استدعاہے

کہ ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے ،میاں شہباز شریف کی بیٹی جویریہ کی

جانب سے ان کے نمائندے نواز ایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کروائی، عدالت نے حمزہ شہباز کی

حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی جبکہ میاں شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مئی

تک توسیع کرتے ہوئے نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے ،میاں

شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز سمیت نیب ریفرنس میں 11ملزمان نامزد

ہیں،ملزموں پر کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے ،اس کیس میں عدالت میاں شہباز

شریف سمیت دیگر کے خلاف ابتک 6 گواہوں کے بیانات قلمبند کرچکی ہے۔

رائیونڈ زمین کا انتقال

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply