mere pass tum ho 155

خلیل الرحمان قمر نے ’’میرے پاس تم ہو ‘‘کا سیکوئل لکھنے کا عندیہ دیدیا

Spread the love

لاہور(جتن آن لائن شوبز رپورٹر) رائٹر خلیل الرحمان قمر

شاہکار ڈرامے ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ کے رائٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ عام طور پر میں اپنے ڈراموں کا سیکوئل تحریر نہیں کرتا لیکن میں سوچوں گا کہ اس ڈرامے کا سیکوئل لکھ دوں۔ مزید پڑھیں

خلیل الرحمان قمر نے کردار”دانش“ کی موت کی وجہ بیان کردی

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں پہلی دفعہ سوچ رہا ہوں کہ اپنے ڈرامے کا سیکوئل لکھ دوں۔ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے کردار”دانش“ کی موت کی وجہ بیان بھی کردی۔ انہوں نے ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ میں ختم ہونے کے بعد مرکزی ”دانش“ کی موت پر شائقین کا ردعمل دیکھنے کے بعد ایک انٹرویو کے دروان انہوں نے اس ڈرامے میں دانش کو اس لئے مارا کیونکہ وہ اب اپنی زندگی میں کسی اور عورت کو مہوش کی جگہ نہیں دے سکتا تھا اور وہ اپنی موت کے بعد مکمل طور پرآزاد ہوگیا۔

مہوش کو نہ مارنے کی وجہ، ساری زندگی پچھتاوے میں گزارنا

انہوں نے مہوش کو نہ مارنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ مہوش اپنی ساری زندگی پچھتاوے میں گزارے۔ یاد رہے ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو” جہاں خواتین میں متنازع بنا رہا وہیں اس کی آخری قسط کو نشر ہونے سے رکوانے کیلئے عدالت سے بھی رجوع کیا گیا، تاہم عدالت نے کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہ آنے پر دائر درخواستوں کو خارج کردیا اور ڈرامے کی آخری قسط نشر کرنے کی اجازت دے دی- ڈرامہ “میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط نہ صرف ٹی وی چینل پر نشر کی گئی بلکہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے مختلف سیمنا گھروں میں بھی دکھانے کا اہتمام کیا گیا- ڈرامے کو اس قدر پذیرائی ملی کہ شائقین آخری قسط میں ڈرامے کے مرکزی کردار “دانش” کی موت پر آبدیدہ ہوگئے-

Leave a Reply