ذہنی مفلوج عابد شیر علی کاخیراتی فنڈز سے علاج کرانے کو تیار ہوں،فیصل وائوڈا

Spread the love

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل وائوڈا نے کہا ہے کہ عابد شیر علی ذہنی اور جسمانی طور پر پاگل ہے رات کو نشہ کر کے کسی بلڈنگ کے سامنے کھڑے ہو کر کہتا ہے کہ یہ بلڈنگ فیصل وائوڈا کی ہے، عابدشیرعلی کو خیراتی فنڈز سے علاج کرانے کی دعوت دیتا ہوں اور چیلنج بھی کرتا ہوں کہ یہ بزدل میرے خلاف ویسے ثبوت لے کر آئے جیسے میں اس کے رشتہ داروں کے خلاف لایا تھا۔ان خیالات کا اظہار فیصل وائوڈا نے عابد شیر علی کے بیان پر ردعمل میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)والے ہمارے خلاف پاگلوں کی طرح گھومے لیکن ہم جھکے اور ڈرے نہیں لیکن میں اچھی طرح سے علاج کرانا اور کرنا بھی جانتا ہوں جیسے شریف خاندان کا کیا تھا۔ فیصل وائوڈا نے کہا کہ عابد شیر علی سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے میرے خلاف بیانات دے رہا ہے یہ بھاگے ہوئے اشتہاری لندن میں بھی ملکہ کے بکنگھم پیلس کے سامنے کھڑے ہو کر کہیں گے یہ بھی فیصل وائوڈا کا ہے۔

Leave a Reply